سی ای ٹی امتحان کے نتائج: پانچ شعبہ جات کے ٹا پ ٹین زمرے میں ضلع جنوبی کینرا کو ملے 13رینک

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2020, 12:12 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،22؍اگست (ایس او نیوز)تعلیمی سال برائے 2020-21میں پیشہ ورانہ کورسس میں داخلے کے لئے منعقدہ کامن اینٹرنس ٹیسٹ (سی ای ٹی)کے جونتائج آئے ہیں اس میں ضلع جنوبی کینرا کو13رینکس کی شاندار کامیابی دلاتے ہوئے پانچ شعبہ جات کے ٹاپ ٹین زمرے میں ضلع کے طالب علموں نے جگہ بنالی ہے۔

ضلع جنوبی کینراکے جوطالب علم جملہ 13 رینک پانے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کے نام اس طرح ہیں:

ورون گوڈا:ایکسپرٹ پی یو کالج منگلورو،بی ایس سی اگریکلچر کے شعبے میں پہلا رینک،یوگا سائنس اینڈ نیچرو پیتھی میں پانچواں رینک،بی ایس سی اینیمل سائنس میں ساتواں رینک اور بی فارما/ڈی فارما شعبے میں آٹھواں رینک۔

 ارنؤ آئیپّا:الواس کالج موڈ بیدری(یوگاسائنس اینڈ نیچرو پیتھی) پہلا رینک، بی ایس سی اگریکلچر میں چوتھا رینک،بی ایس سی اینیمل سائنس پانچواں رینک، بی فارما / ڈی فارما شعبے میں ساتواں رینک پانے کے علاوہ انجینئرنگ کے شعبے میں 81رینک حاصل کیا ہے۔

اسی طرح انجینئرنگ شعبے میں ششانک پی: ایکسپرٹ پی یو کالج منگلورو، چوتھا رینک، گوریش کجمپاڈی، ویویکانند پی یو کالج پتور،9 واں رینک اور بی فارما / ڈی فارما شعبے میں 10واں رینک پانے میں کامیاب ہوئے۔

منگلورو ایکسپرٹ پی یو کالج کے طالب ایچ سی گوریش نے بی ایس سی اگریکلچر میں 9 واں رینک پایا ہے، جبکہ شاردا پی یو کالج منگلورو کے طالب تیجس بھٹ نے بی ایس سی  اینیمل سائنس کے شعبے میں دسواں رینک حاصل کیا ہے۔

کورونا کے باوجود امتحان میں رینک: اس کے علاوہ چیتنیا پی یو کالج منگلوروکے طالبعلم چراگ ایس راؤ نے کورونا مرض کا شکار رہنے کے باوجود سی ای ٹی میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور بی ایس سی اگریکلچر کے شعبے میں 28واں رینک حاصل کرلیا ہے۔اس کے علاوہ چراگ کو بی ایس سی اینیمل سائنس میں 29واں،بی فارما/ڈی فارما کے شعبے میں 46 واں، یوگاسائنس اینڈ نیچروپیتھی میں 32واں اور انجینئرنگ شعبے میں 214واں رینک ملا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سی ای ٹی منعقد ہونے سے ایک ہفتے پہلے چراگ کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔چونکہ مرض کی ظاہری علامات اس کے اندر موجود نہیں تھیں اس لئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے آنے والی خصوصی موٹر گاڑی میں وہ سی ای ٹی کے پرچے لکھنے کے لئے حاضر ہوتا رہا۔چونکہ چراگ میڈیکل شعبے میں دلچسپی رکھتا ہے اس لئے آئندہ ماہ ستمبر میں ہونے والے امتحان نیٹ میں قسمت آزمائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے نتائج نکلنے کے بعد ہی وہ اگلا قدم اٹھائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...