منگلورو : لوہے کی سلاخ گھونپ کر نوجوان کا بے رحمانہ قتل

Source: S.O. News Service | Published on 5th June 2023, 7:39 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو / جون (ایس او نیوز) کولورو رائکٹّے علاقے میں لوہے کی سلاخ گھونپ کر ایک نوجوان کا بے رحمانہ قتل کیا گیا ۔ مقتول کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے بکاس گونیا (22 سال) کے طور پر کی گئی ہےمنگلورو : لوہے کی سلاخ گھونپ کر نوجوان کا بے رحمانہ قتل ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق قاتل بھی مغربی بنگال ہی کا رہنے والا ہے جس کا نام واسو دیو گونیا (33 سال) ہے ۔ یہ دونوں افراد میستری کا کام کرتے تھے ۔ واسو دیو کی شادی بکاس کے گاوں کے لڑکی سے ہوئی تھی ۔ واسو دیو کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے ساتھ بکاس کے ناجائز تعلقات ہیں ۔ اسی مسئلہ پر شراب کے نشہ میں دھت واسو دیو نے کل اتوار کے دن دوپہر میں بکاس کے ساتھ جھگڑا شروع کیا اور پھر غصہ کی حالت میں لوہے کی سلاخ وکاس کے سینے میں گھونپ دی ۔ جس سے بکاس شدید زخمی ہوگیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ 

واردات کی اطلاع ملنے پر کاوور پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ملزم واسو دیو گونیا کو گرفتار کرتے ہوئے کیس درج کر لیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی