منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لڑکے اور لڑکی کی مشکوک چیاٹنگ - تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر دوبارہ کی گئی جانچ
منگلورو،14/ اگست (ایس او نیوز) آج دوپہر کے وقت منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اس وقت اچانک کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک لڑکے اور لڑکی کے بارے میں دوسرے مسافر نے شک ظاہر کیا گیا ان کی بات چیت سے سیکیوریٹی خطرے کا احساس ہو رہا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک لڑکی بنگلورو جانے کے لئے فلائٹ کا انتظار کر رہی تھی جبکہ دوسرا لڑکا ممبئی جانے والی فلائٹ میں سوار ہو چکا تھا ۔ وہ دونوں آپس میں موبائل پر چیاٹنگ کر رہے تھے ۔ طیارے موجود ایک اور مسافر نے کیبن عملہ کے علم میں یہ بات لائی کہ اس لڑکے اور لڑکی کے درمیان سیکیوریٹی سے متعلق ہو رہی گفتگو سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔
اس کے بعد کیبن عملہ فوری حرکت میں آ گیا ۔ طیارے کو تمام مسافروں سے خالی کروایا گیا اور کسی بھی قسم کے سبوتاژ کے امکانات کو سامنے رکھتے ہوئے پورے طیارے کی دوبارہ جانچ کی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں آپس میں دوست تھے اور انہوں نے سیکیوریٹی سے متعلق جو بات چیت کی تھی وہ محض ایک دوسرے سے مذاق کے لئے تھا۔