منگلورو ایئر پورٹ پر بم کی تنصیب کے کیس میں چارج شیٹ داخل

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2020, 1:55 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،13؍ جون (ایس او نیوز) منگلورو ایئرپورٹ پر بم کی موجودگی سے دہشت کے 5 ماہ بعد کرناٹک پولیس نے ملزم آدتیہ راؤ کے خلاف 700 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل ۔اس میں بتایا گیا ہے کہ آدتیہ راؤ نے دہشت پیدا کرنے کی غرض سے یہ آئی ای ڈی نصب کیا تھا۔ یوم جمہوریہ سے قبل 20 ؍ جنوری کو منگلورو انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے خروج گیٹ کے قریب لاروارٹ بیاگ میں ’’زندہ‘‘ بم برآمد ہوا جس سے سراسیمگی پھیل گئی تھی۔ یہ چارج شیٹ جوڈیشل مجسٹر یٹ عدالت میں تحقیقاتی آفیسر اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے یوبیلی اپّا نے ریاستی داخلہ سکریٹری اور ضلع دپٹی کمشنر سے منظوری حاصل کرنے کے بعد جمعرات کو داخل کی۔

آدتیہ راؤ پر ایم آئی اے ٹرمینل بلڈنگ کے ٹکٹ کاؤنٹر کے قریب بم سے بھرا بیاگ رکھ کر آٹو رکشا کے ذریعہ وہاں سے فرار ہونے کا الزام ہے۔ بعد ازاں اس نے بنگلورو میں پولیس کے آگے خود سپردگی کی تھی اور گرفتار کر لیا گیا ۔ اس کے خلاف یواے پی اے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ فارنسک لیباریٹریز کی رپورٹس کی بنیاد پر تیار کردہ تفصیلی چارج شیٹ کہتی ہے کہ اس نے ایئر پورٹ کے مسافرین میں دہشت پیدا کرنے یہ بم رکھا تھا ۔ کیس کی تحقیقات اپریل میں مکمل ہوگئی اور چارج شیٹ ریاستی حکومت کی منظوری کے لیے بھیجی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔