منگلورو: بائک اور ٹرک کے درمیان تصادم میں طالب علم ہلاک
منگلورو26؍مارچ ( ایس او نیوز) والاچیل کے قریب ایک طالب علم کی موٹر بائک سے ٹرک کی ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں بائک سوار طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
سرینواس انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تیپنّا (21سال) شکتی نگر کا رہنے والا تھا۔وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کہیں جارہا تھاتو مرغیوں سے بھرے ہوئے ایک ٹرک کے ساتھ والاچیل کے قریب تصادم ہوگیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹرک کے ساتھ تصادم کے بعد تیپنّا سڑک پر زخمی حالت میں پڑا رہا۔ حالانکہ چند ہی منٹوں میں پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، مگر زخمی کو فوراً اسپتال میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔تقریباً 20تک وہ سڑک پر ہی پڑا رہ گیااور فوری طور پر طبی امداد نہ ملنا اس کی موت کا سبب بن گیا۔ بعد میں پولیس نے لاش کو وینلاک اسپتال میں منتقل کردیا۔