منگلورو: ڈینٹل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پراسرار موت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 11:34 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو22/جولائی (ایس او نیوز) ڈیرلکٹّہ میں واقع ایک ڈینٹل کالج سے منسلک ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرناگیش کمار کی پراسرار حالت میں موت واقع ہوگئی ہے، جس کے بارے میں پولیس تحقیقا ت میں مصروف ہوگئی ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ ڈاکٹر ناگیش کمار(35سال) سرسی کے رہنے والے لکشمن منجو ناتھ کا بیٹا ہے۔وہ ڈینٹل کالج کے ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ میں ایسو سی ایٹ پروفیسر کی خدمات انجام دے رہا تھا۔ جمعہ کے دن کالج میں تفویض کردہ ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد وہ کالج کیمپس میں واقع اپنے کوارٹر میں واپس لوٹاتھا۔ سنیچر کی صبح جب گھریلو ملازم صفائی کے لئے اس کے کوارٹر پر پہنچا تو دروازہ بند تھا۔ ملازم یہ سوچ کر واپس لوٹ گیا کہ شاید کمار کہیں باہر چلا گیا ہوگا۔ سنیچر کی شام کو کمار کے والد نے اس کے ساتھیوں کو فون کرکے بتایا کہ جمعہ کی رات سے ان کا بیٹا فون ریسیو نہیں کررہا ہے اس لئے ذرا اس کی خیریت معلوم کریں۔ جب کمار کے ساتھی اس کے کوارٹر پر پہنچے تو کمرہ اندر سے بندتھا اور پکارنے پر کوئی جواب نہیں مل رہاتھا۔ پھر انہوں نے الال پولیس کو خبر کردی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر سیکیوریٹی اسٹاف کی موجودگی میں گھر کے دروازے کا قفل توڑکر دیکھا توگھر کے اندر پلنگ پرناگیش کمار کی لاش پڑی ہوئی تھی اور اس کے ہونٹوں پر جھاگ جمی ہوئی تھی۔

الال پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے غیر فطری موت کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ اور کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے پر ہی موت کے اسباب کا پتہ چل سکے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...