منگلورو میں ایمبولینس الٹ گئی - تین زخمی ، مریض فوت
منگلورو ، 26/ ستمبر (ایس او نیوز) کڈبا سے ایک مریض کو منگلورو لے جانے کے دوران کنور کے پاس ایمبولینس الٹ جانے سے تین افراد زخمی ہوگئے اور ایمبولینس میں موجود مریض کی واقع ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ فوت ہونے والے مریض کا نام داسپّا رائے (65 سال) ہے اور اسے پتور کے ایک اسپتال سے مزید بہتر علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال کی طرف لے جایا جا رہا تھا ۔ اسی دوران آج رات تقریباً 3:30 بجے کنور مسجد کے قریب ایمبولینس الٹ گئی اور موقع پر ہی داسپّا کی موت واقع ہوگئی ۔ جبکہ اس کے ساتھ ایمبولینس میں موجود اس کی بیوی، بیٹا اور ایک رشتے دار زخمی ہوگئے ۔