منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرکسٹمز نے 9.39لاکھ روپے کا سونا ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2020, 12:27 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو13/فروری (ایس او نیوز) منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے کسٹمز افسران نے ایئر انڈیا کی فلائٹ سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے 233.18 گرام سونا ضبط کیا ہے جس کی مالیت  9.39لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کرنے کے الزام میں جس مسافر کوحراست میں لیاگیا اس کانام محمد ماہر پاٹلا مجید (24سال)بتایاجاتا ہے جو کہ کاسرگوڈ کیرالہ کا رہنے والا ہے۔اس نے چارجنگ ایمرجنسی لائٹ کے اندر سونے کی پٹیاں چھپارکھی تھیں۔اس کی چا ل ڈھال پر نظر رکھنے والے کسٹمز افسران نے اس کو روک کر تلاشی لی تو چھپایا گیا سونا برآمد ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔