آدانی گروپ نے منگلورو ایئر پورٹ کو تحویل میں لینے کی کارروائی شروع کردی

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2019, 1:31 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 30/اکتوبر (ایس او نیوز) مرکزی حکومت نے ملک کے 6ایئر پورٹس کو گوتم آدانی کی ملکیت والی نجی کمپنی آدانی گروپ کو ٹھیکے پر دینے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کے تحت منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ بھی آئندہ پچاس برسوں کے لئے اس کمپنی کو ٹھیکے پر دیا گیا ہے۔

    پتہ چلا ہے کہ آدانی گروپ نے منگلورو ایئر پورٹ کو اپنی تحویل میں لینے کی کارروائی شرو ع کردی ہے جس کی تکمیل میں تقریباً ایک سال کا عرصہ لگے گا۔ اس ٹھیکے کے تحت ایئر پورٹ کا کام کاج، دیکھ ریکھ اور دیگر ترقیاتی کام آدانی گروپ کی طرف سے انجام دئے جائیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ کمپنی نے ترجیحی طور پر رَن وے کے توسیعی منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فی الحال کمپنی کی طرف سے ایئر پورٹ کے اثاثوں، اسٹاف، آدمی کے ذرائع، سیکیوریٹی سسٹم اور یہاں سے اپنے طیارے اڑانے اوراتارنے والی ایئر لائنس کمپنیوں کی تفصیلات وغیرہ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اوراس کام کے لئے کمپنی کی طرف سے ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے۔

    ایئر پورٹ کو نجی ٹھیکے پر دینے کے خلاف گزشتہ سال ایئر پورٹ ملازمین کی طرف سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ بعض ملازمین نوکریوں سے ہاتھ دھونے کے تعلق سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن آدانی گروپ کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ کمپنی سابقہ ملازمین کو برقرار رکھنے کو ترجیح دے گی۔اور مقامی افراد کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔

    آدانی گروپ کی طرف سے ایئر پورٹس کی دیکھ بھال کے لئے ’آدانی ایئر پورٹس لمیٹیڈ‘ تشکیل دئے جانے کی بات بھی معلوم ہے۔چونکہ یہ گروپ ایک بڑی رقم ایئر پورٹ کے ترقیاتی منصوبے کے لئے خرچ کرے گا اس لئے فی مسافر ایئر پورٹ چارج میں اضافے کے ساتھ ایئر پورٹ میں موجود دکانوں کے کرایے، اور مسافروں کو دی جانے والی پارکنگ کی سہولت اور خدمات کے معاوضے میں بھی بھاری اضافہ کیے جانے کی توقع ہے۔ساتھ ہی ساتھ ایئر لائن کمپنیوں کی طرف سے طیارے اتارنے اور ہینگر پر پارک کرنے کا چارج بھی بڑھے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...