منگلورومیں تیز بخار کی وجہ سے 8سالہ بچے کی موت۔ عوام کو ڈینگی بخار کا شبہ۔ محکمہ صحت کے آفیسر نے کی تردید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2019, 12:35 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 18/جولائی (ایس او نیوز) ایک پرائیویٹ اسکول کی تیسری جماعت میں زیر تعلیم 8سالہ بچے کرش این سوورنا کی یہاں کے نجی اسپتال میں موت واقع ہوگئی ہے جس کے بارے میں عوام کو شبہ ہے کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگیا تھا۔ لیکن ڈسٹرکٹ ملیریا کنٹرول آفیسر ڈاکٹر نوین کمار نے ڈینگی بخار سے موت ہونے  کی تردید کردی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کرش کو بہت بخار کی حالت میں اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ پھر علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ ڈاکٹر نوین کمار نے بتایا کہ عوام کو اس تعلق سے خواہ مخواہ تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ کرش کی موت دل کے عضلات میں تعدیہ(انفیکشن) کی وجہ سے ہوئی تھی اور اسے ڈینگی بخارنہیں تھا۔

 ڈاکٹر نوین کمار کا کہنا ہے کہ اس وقت ضلع کے پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں ایک سو سے زائد ڈینگی کے مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، اور تما م مریض روبصحت ہیں۔منگلورو سٹی کارپوریشن کی ٹیمیں 10مختلف کالجوں کے طلبہ کو ساتھ لے کر کارپوریشن حدود میں واقع گھروں پر جائیں گی اور عوام میں ڈینگی اور ملیریا جیسے وبائی امراض کے متعلق بیداری لانے کی مہم چلائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔