منگلورو : گھر میں تنہا رہنے والی 50سالہ خاتون مردہ پائی گئی۔ عصمت دری اور قتل کا شبہ
منگلورو 26؍ستمبر (ایس او نیوز) کوناجے کے قریب بیلّیری میں اپنےگھر میں تنہا رہنے والی خاتون کی لاش بر آمد ہوئی ہے، جس کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ عصمت دری کرنے کے بعد اس کو قتل کیا گیا ہوگا۔
مہلوک خاتون کا نام کسوما (50سال) بتایا جاتا ہے۔ کوناجے پولیس نے جائے وارادات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا ۔ لاش کی حالت دیکھتے ہوئےاندازہ لگایاجارہا ہے کہ کم از کم تین دن قبل اس خاتون کو قتل کیا گیا ہوگا۔ پولیس نے فارنسک ماہرین کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہے۔