کورونا اَپ ڈیٹ:منگلورو کووِڈ ہاسپٹل کے پیتھولوجسٹ ہو ا کورونا کا شکار۔ 10ڈاکٹر پہلے ہی ہوچکے ہیں متاثر،ڈی سی کا دفتر 3دن تک رہے گا بند!۔ کووِڈ سے مرنے والوں کی تعداد ہوگئی 18

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2020, 8:55 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 2/جولائی (ایس او نیوز) وینلاک کووِڈ ہاسپٹل میں پیتھو لوجسٹ (لیباریٹری جانچ کا ماہر)کے طور پر خدمات انجام دینے والا شخص خود ہی کورونا کا شکار ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی کینرا میں کورونا وباء مسلسل خطرناک اثرات دکھا رہی ہے۔یکم جولائی بدھ کے دن 3افراد کورونا سے متاثر ہونے کے بعد موت کا شکار ہوگئے تھے، جبکہ 2جولائی جمعرات کے دن ایک اور موت واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ ضلع میں اس وباء کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے۔ آج موت کا شکار ہونے والے49سالہ شخص کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ بنٹوال کا رہنے والا تھا۔ گزشتہ20دنوں سے وہ اپنے گھر پرجگر، گردے اور پھیپھڑے جیسے اعضاء سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا تھا۔27جون کو گردے کی شدید بیماری کے ساتھ اس کو اسپتال میں لایا گیا تھا۔یاد رہے کہ اتوار سے اب تک ضلع جنوبی کینرا میں 9افراد کورونا کی وجہ سے موت کا شکار ہوچکے ہیں۔

اس سے پہلے30جون کو ملی ایک رپوٹ کے مطابق اسی کووِڈ اسپتال میں مریضوں کا علاج کرنے میں پوری طرح سرگرم رہنے والے 10اہم ترین ڈاکٹر س کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اوروہ سب زیرعلاج ہیں۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے بتایا ہے کہ ان کے دفتر کو سینیٹائزیشن کے لئے 3جولائی سے5 جولائی تک عوام کے لئے بندرکھا جائے گا۔ محکمہ صحت کی طرف سے کورونا پر قابو پانے کے لئے جو احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں، اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طورپر ڈی سی کے دفتر کو بھی سینیٹائز کیا جارہا ہے۔اس سے قبل منگلورو میونسپل کارپوریشن کی عمارت کی کو بھی ایک ہفتے تک کے لئے بند کیا جاچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...