منگلورو میں پھر ایک خاتون کی رپورٹ آ ئی کورونا پوزیٹو، متاثرین کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 55
منگلورو،20؍مئی (ایس او نیوز) دکشن کنڑا ضلع کے منگلورو میں چہارشنبہ کے دن ایک 40 سالہ خاتون میں کووڈ۔19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح جملہ میں متاثرین کی کل تعداد 55 ہوگئی۔ 33؍ افراد زیرعلاج ہیں۔
مذکورہ خاتون بنگلورو میں ایک کورئیرسرویس کمپنی میں کام کررہی تھی، 10؍مئی کو بنگلورو کے راجہ جی نگر سے اپنی بیٹے کے ساتھ کار میں دکشن کنڑا ضلع کے منگلورو آئی تھی۔ اور اپنے گھر میں رہ رہی تھیں۔ یہ خاتون دمہ اور بی پی بلیڈ پریسر کی مریض ہیں، 17 ؍ مئی کو انہیں کووڈ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ تاحال ضلع میں 5 ؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں، 16 صحت یاب ہو کر رخصت ہوئے ہیں۔