موسلادھار برسات کی وجہ سے جنوبی کینرااور اڈپی ضلع کے ساحلی علاقے میں 336اسکولوں کو پہنچا نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th August 2019, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو26 /اگست (ایس او نیوز)امسال اگست میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کے ساحلی علاقے میں 336اسکولوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ 

دونوں اضلاع کے بلاک ایجو کیشن آفیسرز نے بارش سے اسکولوں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ محکمہ تعلیمات کے ڈپٹی ڈائریکٹرزکو سونپ دی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ ان دواضلاع کے ساحلی علاقے میں جملہ 1,816 اسکول موجود ہیں۔ بہت سے اسکولوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، لیکن عبوری انتظامات کے تحت وہا ں پردوسرے کمروں میں کلاسس چلائی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اڈپی ضلع کے مقابلے میں جنوبی کینرا میں زیادہ اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سات تعلیمی بلاکس پر مشتمل اس ضلع میں 221اسکولوں کو برسات سے نقصان ہوا ہے۔سب سے زیادہ نقصان بنٹوال بلاک میں ہوا ہے۔جبکہ اڈپی ضلع میں جملہ 115اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔

جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل نے بتایا کہ ڈی ڈی پی آئی کی طرف سے پیش کردہ نقصانات کی رپورٹ ریاستی حکومت کو روانہ کردی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...