منگلورو : موٹر بائک الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی ۔ سوار ہوگیا موقع پر ہی فوت
منگلورو،8؍ نومبر (ایس او نیوز) الال کے قریب ماستی کٹے میں موٹر بائک الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بائک سوار نوجوان موقع پر ہی فوت ہوگیا ۔
آج علی الصبح پیش آئے حادثہ میں فوت شدہ نوجوان کا نام کیف (18سال) بتایا جاتا ہے جو کہ مدنی نگر کا رہنے والا تھا ۔
ناگوری پولیس اسٹیشن کے عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس رجسٹر کرلیا ۔