منگلورو کی روتھ کلیرے ڈیسلواکو  سی اے(اولڈ کورس) امتحان میں ملک بھر میں اول رینک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th September 2021, 5:03 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو: 14؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹیڈاکاؤنٹنٹ آف انڈیا(آئی سی اے آئی ) کےزیراہتمام منعقدہ چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ(اولڈ کورس) امتحان میں منگلورو کی روتھ کلیرے  ڈیسلوا نے پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ پیر کو نتائج کا اعلان ہواتھا۔

روتھ کلیرے  نے ملک بھر میں اول رینک حاصل کرنے والی  منگلورو کی پہلی طالبہ ہیں ۔منگلورو کے روسی ماریا ڈیسلوا اور رفرٹ ڈیسلوا کی بیٹی روتھ نے 800میں سے 472نمبرات (59فی صد)حاصل کرتے ہوئے  ملکی سطح پر پہلا رینک حاصل کرکے تاریخ بنائی ہے۔ پچھلے چند برسوں سے وہ سی اے کے امتحانات میں شریک ہوتے ہوئے اپنے حوصلے کو قائم رکھا اور منزل کو پانے تک مسلسل محنت و مشقت میں لگی رہیں آخر کار انہوں نے اپنی منزل کو پالینے کی ان کے رہنما اور سنٹر فار انٹی گریٹیڈ لرننگ (سی آئی ایل ) کے سنچالک نند گوپال نے خیال ظاہر کیا۔

روتھ کی بہترین کارکردگی پر ان کے گائیڈ کے ساتھ ان کے گھر  میں بھی خوشی کا جشن منایا جارہاہے۔ سی اے کے تیسری کوشش  میں روتھ کلیرے  نے پہلا رینک حاصل کرنا منگلورو کے لئے فخر کی بات ہے۔ والدین ، گائیڈ سمیت سبھی نے روتھ کی کامیابی پر مبارکبادی پیش کی ہے۔ اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے روتھ کلیرے نے کہاکہ اس مرتبہ کی امتحان بہت سخت اور مشکل تھی، اس کے باوجود میں نے بہتر کوشش کی تھی  لیکن اول رینک کی امید نہیں تھی۔ سی اے میں کامیاب ہونا ہی بہت بڑی بات ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...