منگلورو:7/جولائی (ایس اؤنیوز)پٹرول مانگنے کے بہانے 2نوجوانوں پر شرپسندوں کی طرف سے دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کئے جانے کی واردات اڈیار پدؤ میں پیش آیا ہے جس میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کیرلا ملاپور م کے مکین، منگلورو پرائیویٹ کالج کے تھرڈ سمسٹر سول انجنئیرنگ کے طلبا ساجد (23)اور اس کے دوست نوفل پر شرپسندوں نے ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
ساجد اور اس کا دوست نوفل اڈیار پدؤ سے بتو پاڑے کی طرف جارہے تھے، اس دوران اڈیار پدؤ میں بائک روک کر کھڑے تین شرپسندوں کے گروہ نے ان سے کہا کہ ’’ ہماری گاڑی کاپٹرول ختم ہوگیا ہے ، اگر آپ کے پاس پٹرول ہوتو ہمیں دیں‘‘۔ساجد اور نوفل نے جیسے ہی انہیں پٹرول دینے کے لئے آگے بڑھنے کی کوشش تو اُسی وقت ان پر حملہ کیا گیا۔ حملہ میں ساجد کے ہاتھ اور پیٹ پر شدید زخم آئے ہیں اور اسے فی الوقت خانگی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ معاملے کی اطلاع ملنے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچی۔ چھان بین جاری ہے۔