اُلال کی نیتراوتی ندی میں کشتی الٹ گئی : ایک طالبہ ہلاک
منگلورو:20؍جنوری(ایس اؤ نیوز)اُلال پولس تھانہ حدود کے اُلیا کی نیتراوتی ندی میں کشتی اُلٹ جانے سے 18سالہ طالبہ پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا ہے۔
مہلوکہ کی شناخت کامرس کی طالبہ ،مئیا پدوؤ کی مکین رینیٹا(18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ نیتراوتی ندی کی سیر کے لئے ایک کشتی میں 6طالبات نکلے تھے۔ اسی دوران ندی میں طوفانی ہوائیں چلنے لگیں تو کشتی توازن کھوکر الٹ گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس کی ایک اور سہیلی کلبرگی کی مکین کاویا(20) شدید زخمی ہوکر اسپتال میں داخل کی گئی ہے جہاں اس کی حالت نازک ہونےکی جانکاری دی گئی ہے۔
توکوٹو کے سباسٹین چرچ کے سالانہ جلسے میں شریک ہونے کے لئے اپنے ایک رشتہ دار جار ج کے ہاں رینیٹااپنے دیگر پانچ سہیلیوں کے ساتھ پہنچیں تھیں۔ کشتی حادثے کا شکار ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے طالبات کو بحفاظت کنارے لانے میں کامیاب ہوگئے۔ اُلال پولس تھانےمیں معاملے کو لے کر کیس درج کیا گیا ہے۔