مینگلور: مُلکی پولیس نے کیا بین الریاستی چوروں کو گرفتار۔40لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال ہوا بر آمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th June 2019, 2:55 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو19/جون (ایس او نیوز) مُلکی   پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس افسران نے ایک بین الریاستی چوروں کی ٹولی سے تعلق رکھنے والے دو ملزمین کوگرفتار کرنے کے بعدان کے قبضے سے 40لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹولی کے دیگر2دیگر اراکین بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

 گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت سوّاد عرف کریمنی (24) اور محمد سنان (19) کے طورپر کی گئی ہے جبکہ کے ایچ منیرکرناڈ اور ہیاچ کرناڈ نامی دو ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ان مفرور ملزمین کو گرفتارکرنے کے لئے جال بچھادیا ہے۔ملزمین کے پاس سے ضبط کیے گئے سامان میں مبینہ طور پر گوا سے چرائی گئی ایک ٹویوٹا فورچیونر کار، دو رویل اینفیلڈ موٹر بائکس، ایک ٹاٹا پِک اَپ ٹرک، بجاج پلسر موٹربائک اور تین قیمتی موبائل فونس شامل ہیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہواہے کہ کاڈیکے، سنتے کٹّے اور دیگر علاقوں میں گھروں اور مندروں کے اندر چوری کے کئی واقعات میں اس ٹولی کا ہاتھ ہے جو چوریوں کے دوران ٹاٹاپک اپ ٹرک اور پلسر موٹر بائکس کا استعمال کیا کرتی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ دن کے وقت ملزمین لکژری کار میں عام لوگوں کی طرح شریفانہ زندگی گزارتے تھے اور رات کے اندھیرے میں چوری کی وارداتیں انجام دیا کرتے تھے۔ اس طرح عوام کو ان کی زندگی کے گھناؤنے روپ کا ذرابھی اندازہ نہیں تھا۔اس لئے چوری کے بہت سارے معاملات کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس اس ٹولی کے اراکین سے گہری تفتیش کررہی ہے۔

 بین الریاستی چوروں کی ٹولی کو گرفتار کرنے کی مہم سٹی پولیس کمشنر سندیپ پاٹل کی نگرانی میں پولیس کے دیگر افسران اور عملے نے انجام دی۔
    
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔