منگلورو میں جانوربیوپاری پر سنگھ پریوار کے شرپسندوں کا حملہ : دستاویزات کے باوجود پولس کیس درج

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2020, 6:45 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:15؍جون (ایس اؤ نیوز)سنگھ پریوار کے کارکنان نے  جوکٹے سے کدرولی قصائی خانے کو لےجارہے جانوروں کے بیوپاری کو اس کی ہی  سواری سے باندھ کر غیر انسانی طریقے سے مارپیٹ کرنے کا معاملہ منگلورو میں پیش آیا ہے۔ جانوروں کی خریداری اور اور صحت کے دستاویزات ہونے کے باوجود شرپسندوں نے حملہ کیا ہے۔ اس کے بعد حملہ کا شکار ہوئے بیوپاری پر ہی پولس کیس درج کرلینے کا پتہ چلاہے۔

بجرنگ دل کے شرپسندوں کے حملےکا شکار ہوئے بیوپاری کی شناخت جوکٹے کے مکین محمد حنیف (34) بتائی گئی ہے ۔ منگلورو کے نواحی علاقے جوکٹے سے اپنے جانوروں کولے کر  منگلورو کی طرف روانہ محمد حنیف نکلا، تو اس کا راستہ روک کر   سواری سے باندھ کر حملہ کرنے والے سنگھ  پریوار کے کارکنا ن بتائے گئے ہیں۔

واقعہ کی تفصیل :محمد حنیف اتوار کی علی الصبح 5بجے جوکٹے کے اپنے گھر میں موجود 4بھینسوں کو ’اشوک لیالینڈ منی ‘ سواری میں  لے کر منگلورو کی طرف نکلا تھا۔  کوٹارچوکی کے قریب راستے کے درمیان پانی کی ٹینکر کھڑی دیکھ کر حنیف نے اپنی سواری روکی ۔ پیچھے سے اچانک ایک کار آئی اور لوہے کی سلاخ سے سواری کے شیشے کو مار تے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے کی بات  حنیف نے بتائی۔ حنیف نے بتایا کہ 20-25شرپسندوں کاگروہ انہیں گالی گلوچ کرتے ہوئے حملہ کرنا شروع کیا۔ ہاتھوں میں لوہے کی سلاخیں، تلوار، ڈنڈے تھے۔ اسی دوران فرار ہونےکی میری کوشش ناکام ہوئی ۔ اس کے بعد شرپسندوں نے سواری کو باندھ کر حملہ کیا۔میں نے ان سے کہاکہ میرے پاس  جانور خرید کر لائی ہوئی رسید ہے، میں اپنےبھینسوں کولے کر مارکیٹ جارہا ہوں ، کوئی گائے بیل نہیں ہے مجھے چھوڑدینے کو کہا۔ لیکن انہوں نےایک نہیں سنی، میرے ساتھ بے تحاشہ مارپیٹ کی۔ جیسے ہی جائے وقوع پر اُروا تھانہ پولس پہنچی تو شرپسند بھاگ گئے ۔ پولس نے  بھینسوں سمیت مجھے تھانہ لاکر کیس درج کرلیا ہے۔ حملہ کرنے والے 25لوگوں کے متعلق شکایت درج کرائی ہے۔ پولس نے بیان لینے کے بعد کیا لکھا ہے پڑھنے نہیں دیا، بس شکایت پر میری دستخط لی گئی ۔ 

پولس نے جانوربیوپاری کے خلاف کیس درج کرلینے کے بعد اس کو اسپتال لے جاکر صحت اور کووڈ-19کی جانچ کروائی ۔ چونکہ کووڈ-19کا دور ہے اس لئے جانوربیوپاری کو ضمانت پر رہا کیاگیا ۔19جون کو دوبارہ حاضر ہونے کی جج نے ہدایت کی ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اُرواپولس تھانے میں جانور بیوپاری محمد حنیف کے خلاف آئی پی سی دفعہ 379(چوری ) ، جانوروں پر ظلم کی دفعات 11(1،20،4،8،9) کے تحت کیس درج کر لیاگیا ہے۔

دستاویزات کے باوجود کیس درج کیا : محمد حنیف نے بتایا کہ ہاویری ضلع رانی بنور کی زرعی مارکیٹ سے 13جون کو 10بھینسیں خرید کر لایا تھا۔ اس تعلق سے وہاں کے ڈاکٹر کی جانب سے دی گئی ’جانور صحت ‘ سرٹیفکٹ بھی موجود ہے۔ خرید کر لائی ہوئی 10بھینسوں میں سے 6کو ایک دوسری سواری میں بھیج دیاتھا، بقیہ چار بھینسوں کو میں اپنے بھائی کی سواری میں لے کر اتوار کی صبح 4بجے اپنے گھر جوکٹے پہنچا۔ تھوڑی دیر آرام کرلینے کے بعد 5بجے انہی بھینسوں کو لے کر منگلورو کی طرف روانہ تھا تو مجھ پر حملہ کیاگیا ہے۔ بھینسوں کی خریداری کو لے کر سبھی دستایزات پولس کو دینے کے باوجود مجھ پر کیس درج کرنے کا محمد حنیف نے الزام لگایا ہے۔

6ملزموں کو ضمانت : جانوربیوپاری محمد حنیف پر حملہ معاملے کو لے کر اُروا پولس نے 6ملزموں کو گرفتارکرنے کے بعد ضمانت پر رہا کیا ہے۔ کاٹی پالیا کے مکین پریتم (29) ،شری ناتھ دیواڑیگا(21)، آشک (24)، شکتی نگر کے مکین بھویت شٹی (22)، جئے پرشانت (26)، سورتکل کا مکین سچن (26) گرفتار شدہ ملزمین ہیں ۔ حملہ کرنے والے سبھی ملزمین کو ضمانت ملی ہے۔

اُروا تھانہ پولس انسپکٹر محمد شریف نے بتایا کہ جانوربیوپاری حملہ معاملےکو لےکر 6لوگوں کو گرفتار کرنےکے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا  ہے۔ معاملے کو لے کر جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔