منگلورو :یوٹی قادر کے ہاتھ پیر اور سر کاٹنے کی دھمکی بھرا وڈیو وائر ل : میرا سر کاٹنے سےنہیں رکے گی سی اے اے مخالف جدوجہد: یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th January 2020, 9:35 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:28؍جنوری(ایس اؤ نیوز)کل دکشن کنڑا ضلع میں مرکزی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں منعقدہ سی اے اے حمایتی  اجلاس  کے متعلق سابق وزیر یوٹی قادر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ متعلقہ اجلاس میں کسی کے بھی ہاتھوں میں ترنگا نہیں  رہنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ  کیا ترنگا نہ لانےکاحکم دیاگیا تھا؟ اس کا کیا مقصد ہے ؟ ۔

انہوں نے کہاکہ بڑی توقعات کےساتھ بی جےپی نے سی اے اے حمایتی اجلاس منعقد کیا تھا مگر وہ کامیاب نہیں ہوا، جس کے لئے میں عوام کاشکریہ اداکرتاہوں اور ضلع کے عوام نے ملک کو بتا دیا کہ دکشن کنڑا ضلع کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے وزیر  دفاع کے بیان ’عوام شہریت ترمیمی قانون  کے متعلق نڈر رہیں ‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ آخر وزیر موصوف اس کو بولنے کی ضرورت کیوں پڑی ؟ ایک طرف بے خوف رہنے کی بات کہتے ہیں اور دوسری طرف مرکزی حکومت ابھی تک سی اے اے کے متعلق وضاحت نہیں کرنے پر سوال اٹھایا۔

وزیر راج ناتھ سنگھ این آر سی مطلق نافذ نہیں کرنے کی بات کہتے ہیں جب کہ لوک سبھا میں وزیر داخلہ امیت شاہ این آر سی نافذ کرنے پر زور دیتے ہیں اور وزیرا عظم بھی این آر سی نافذ نہیں کرنے کی بات کہتے ہیں، انہی وجوہات کی بنا پر ملک کے عوام این آر سی کو لے کر پیچیدگی کا شکار ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ سی اے اے اور این آر سی کے متعلق اپنی پالیسی کی وضاحت کریں۔ انہوں نے سی اے اے حمایتی اجلاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حمایتی اجلاس منعقد کرتے ہوئے عوام کو جمع کرنے سے غلطیاں صحیح نہیں ہوجاتی ہیں، دستور مخالف قانون ملک میں نہیں چلے گا۔

بی جے پی کے سی اے اے حمایتی اجلاس کے دوران ’ہمارے متعلق بات کئے تو ہاتھ پیرکٹ کردیں گے ، بس چلے گا تو سربھی کاٹ دیں گے ‘ کہتے ہوئے سابق وزیر یوٹی قادر کو کھلی دھمکی دینے والا ملیا لم زبان کے وائر ل ہوئے وڈیوکے متعلق یوٹی قادر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میرا ایک سر کاٹنے سے جدوجہد رکے گی نہیں ، اگر میرا سر کاٹنے سے خوشی ہوتی ہے تو تم جہاں بلائیں گے وہاں آتاہوں، اطمینان کے ساتھ سرکاٹیں۔ ساتھ ہی گھر کے حالات پر بھی غور کریں ،انہوں نے کہاکہ میں ان کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرونگا، کیونکہ جیل بھیجنا کوئی مشکل نہیں ہے ، مگر گھر میں وکیل کو دینے کے لئے روپئے تک نہیں رہتے ، نعرے لگانے کے دوران سوچ سمجھ کرگھر کے حالات پر غور کرتے ہوئے  نعرے لگانے کی بات کہی۔

خیال رہے کہ سی اے اے حمایتی اجلاس کے دوران سر پر کیسری کپڑا لپٹے نوجوانوں نے  یوڈی ایف اور رکن اسمبلی یوٹی قادر کو ملیالم زبان میں دھمکی دینے والا وڈیو فیس بک، واٹس اپ ، ٹیلی گرام سمیت سوشیل میڈیا پر وائرل ہواہے۔ جس میں کہاگیا ہے کہ ’’ یوڈی ایف  اور سابق وزیر قادر کو گالی گلوج کرتے ہوئے سرکاٹنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔