منگلورو پولیس نے منعقد کی مسروقہ ’مال واپسی پریڈ‘

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd October 2020, 9:07 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 3؍اکتوبر (ایس او نیوز)منگلورو پولیس کمشنریٹ  نے مسروقہ’ مال واپسی پریڈ‘ منعقد کرتے ہوئے چوری کیے گئے موٹربائکس، نقدی، زیورات اور دیگر سامان ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

 پولیس کمشنر وکاش کمارنےمسروقہ مال واپسی پروگرام کے تعلق سے بتایا  کہ سال 2020-2019 میں مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں  جملہ 9.05کروڑ روپے مالیت کی اشیاء چوری ہوگئی تھیں۔ اس میں سے   5.37کروڑ روپے مالیت کا مال بر آمد کیا گیا تھا۔آج منعقدہ مال واپسی پروگرام عدالت سے اجازت لینے کے بعد منعقد کیا گیا ۔ اس میں 1.49 کروڑ روپے مالیت کی مسروقہ اشیاء  ان کے اصل مالکان کو لوٹائی گئیں۔جس  میں 2.277کلو گرام وزنی سونے کے زیورات،25 دو پہیہ گاڑیاں، 19موبائل فون، 11دوسری چیزیں اور نقد 48,13,951 روپے شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...