منگلورو میں کوکین فروخت کرنے والے کوپولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th June 2019, 7:10 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو20/جون (ایس او نیوز) منگلورو سی سی بی پولیس نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مہنگی نشہ آور ’کوکین‘ فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے قبضے سے ضبط کی گئی 16گرام کوکین کی قیمت کا اندازہ 1,60,000روپے لگایا گیا ہے۔

 پولیس کو خبر ملی تھی کہ ایک شخص ممبئی سے یہ ممنوعہ نشہ آور کوکین خریدتا ہے اور پھر منگلورو شہر میں اسے فروخت کیا کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے جال بچھایا اور پھر سلطان بیٹری بولور میں رہنے والے مونیش (36سال) کو کوکین کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے ایک موبائل فون، وزن تولنے والی ڈیجیٹل مشین اور ہونڈا اکٹیوا اسکوٹر بھی ضبط کیا گیا۔ ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 2,81,500روپے لگائی گئی ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ منشیات فروشی کے اس کاروبار میں دیگر افراد کا بھی ہاتھ ہوگا اور کوکین فروشوں کا ایک ریکیٹ شہر میں سرگرم رہ سکتا ہے۔لہٰذا نارکوٹکس اینڈ اکنامک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد اس معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...