منگلور: اپریل میں ہی فوت ہونے والے شخص کو ملی کووڈ ویکسین کے دوسرے ڈوس کی سرٹی فیکٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th October 2021, 12:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلور 27 اکتوبر(ایس او نیوز) چھ ماہ قبل ہی فوت ہونے والے  ایک شخص کو کووڈ ویکسین کے دوسرے ڈوس کی سرٹی فیکیٹ موصول ہوئی ہے، اس بات کی اطلاع  اُس کے بیٹے نے دی ۔ واقعہ  مینگلور کے قریبی تعلقہ  بنٹوال  میں پیش آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 24 مارچ کو کووڈ ویکسین کا پہلا ڈوس لینے کے بعد 72 سالہ حسینار     کی ایک سرجری کے بعد27 اپریل کو موت واقع ہوگئی تھی، حسینار کے فرزند صادق نے بتایا کہ  والد کے   انتقال کے قریب  چھ ماہ بعد یعنی 14 اکتوبر کو  موبائل پر مسیج موصول ہوا  کہ ان کے والد حسینار نے ویکسین کے دونوں ڈوس  لے لئے ہیں ، اسی طرح موبائل میں پی ڈی ایف فورمیٹ میں دونوں ڈوس حاصل کرنے کی سرٹی فیکٹ بھی موصول ہوئی ہے۔

اخبار نویسوں کو سرٹی فیکیٹ دکھاتے ہوئے صادق نے سوال کیا کہ  والد کی موت کے بعد ایسا کیسے ممکن ہے کہ  سکینڈڈ وس دئے جانے کی سرٹی فیکٹ     دی جاتی ہے۔ صادق کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل اُنہیں  قریبی اسپتال سے فون کال بھی موصول ہوا تھا  جس میں مجھے کہا گیا تھا کہ سکینڈ ڈوس لینے کے لئے میں اپنے والد کو  ساتھ لے کر آوں، میں نے اُنہیں بتایا تھا کہ میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے، اس کے باوجود  سکینڈڈوس  کے بغیر ہی سرٹی فیکیٹ موصول ہوئی ہے۔

واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے مینگلور کے ڈسٹرکٹ  ہیلتھ آفسر  ڈاکٹر کشور کمار نے بتایا کہ  کووین ایپ میں معلومات درج کرنے کے دوران   کچھ غلطی ہوئی ہوگی، جس کی وجہ سے  ایسا ہونا ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کووین ایپ میں ویکسی نیشن  کے تعلق سے  ایک موبائل نمبر پر پانچ لوگوں کے نام  اور تفصیلات درج کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اُس میں تفصیلات درج کرنے میں غلطی ہونے  سے ایسا  ہونا ممکن ہے۔ ڈی ایچ او نے یہ بھی بتایا کہ   اُنہیں  لوگوں کی طرف سے ایسی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ  کئی لوگوں کو  ویکسی نیشن کا سکینڈ ڈوس لینے کے بعد بھی اسپتالوں  سے فون کالس موصول ہوئے ہیں کہ وہ سکینڈ ڈوس لینے کے لئے اسپتال آئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔