بنگلور جیل میں بند ایران کے 15ماہی گیروں کو رہا کرنے ہائی کورٹ کاحکم : ڈیڑھ برس کے بعد ماہی گیروں کو ملی ملک لوٹنے کی اجازت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2021, 9:22 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:11؍جنوری (ایس اؤ نیوز) بھارت کے آبی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوکر لکش و دیپ جزیرے کے قریب مچھلیوں کا شکار کرنے کے الزام میں گذشتہ برس بنگلورو کی جیل میں قید ایران کے 15ماہی گیروں کے خلاف دائر کئے گئے مقدمہ کو کرناٹکا ہائی کورٹ نے مسترد کردیاہے۔

ایران کے 15ماہی گیروں کو  قریب ایک برس کے بعد رہائی حاصل ہورہی ہے،  عوامی سطح پر عدالت عالیہ کے فیصلے کی ستائش کرتےہوئے کہا جارہاہے کہ عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ انسانیت کی بنیادوں پر دیاگیا ہے۔

واقعہ کا پس منظر : 21اکتوبر 2019کو بھارتی کوسٹ گارڈدستے کی کشتیاں جب لکش و دیپ کے قریب گشت پر تھیں تو بھارت کے آبی حدود میں دو کشتیوں کا  پتہ چلا۔ جب انہیں رکنے کے لئے کہاگیا تو ماہی گیر اپنی کشتیوں کو لے کر فرار ہونےکی کوشش کئے جانے کا الزام عائد کرتےہوئے ماہی گیروں اور کشتیوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔ واقعہ کو لےکر اس وقت کے ساحلی دستے کے ایس پی چیتن آر نے میڈیا کو جانکاری دی تھی۔

’عودھی ‘ اور ’ایشان ‘ نامی دو ایرانی ماہی گیر کشتیاں غیرقانونی طورپر بھارت کے سمندری حدود میں داخل ہوئی تھیں اور وہاں مچھلی شکار کرنے کے لئے ان کے پاس کوئی پروانہ نہیں تھااور کوئی دستاویزات بھی انہوں نے نہیں دکھائے تھے۔ بحریہ دستے کے افسران نے پوچھ تاچھ کے لئے بھی رکاوٹ پیدا کی تھی اسی وجہ سے انہیں اپنی تحویل میں لے کر یہاں لائے جانےکے متعلق ایس پی چیتن نے جانکاری دی تھی۔

کوسٹ گارڈ کے ڈپوٹی کمانڈنٹ اور بورڈنگ افسر کلدیپ شرما کی طرف سے دی گئی شکایت پر بھارت آبی حدود قانون کے تحت کوسٹل گارڈ پولس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایران کے ابوبکر انصاری میاں، موسیٰ دہدانی ، اعظم انصاری، شید باچو، عبدالمجید ، مجید رحمن  داؤد، محمد اسحق، کریم بخش دورزادے، محمد بلوچ، بمن، عبدالغنی باپور، نصیر بدھروچ، انور بلوچ، نبی بخش، یوسف جہانی  نامی ماہی گیروں کو گرفتارکرنے کے بعد انہیں منگلورو کے جیل میں پھر اس کے بعد کوروناکے حالات میں انہیں بنگلورو کے جیل میں رکھا گیا تھا۔

ایران کے سفیر ہوں یا بھارت کے سفیر ، معاملے کی سچائی کو لے کر ریاستی وزارت داخلہ کے ساتھ کسی طرح کی جانکاری کی شراکت نہیں کی تھی ۔ اسی وجہ سے قریب ڈیڑھ برس کے بعد کوئی غلطی نہ کرنے پر بھی سماوی آفت کی وجہ سے ر ماہی گیرجیل کی سلاخوں میں بند تھے۔ قانونی چارہ جوئی کے دوران میں ماہی گیروں کی طرف سے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی ایف آئی آر رد کی جائے۔

ماہی گیروں کے وکیل کا دعویٰ سننے کے بعد کرناٹک ہائی کورٹ نے مچھلی شکار کی وجہ سے ہو یا سماوی آفت کی وجہ سے ماہی گیر کشتیاں ہمارے ملک کی آبی حدود میں داخل ہوئی ہیں۔ ان کے خلاف کریمنل مقدمہ دائر کرنا صحیح نہیں ہے اور بین الاقوامی سمندر میں ایسے واقعات عموماً ہوتے رہتےہیں، کئی مرتبہ ہمارے ماہی گیر بھی دوسرے ممالک کی آبی حدودمیں داخل ہوئے ہیں، یہاں کوئی غلط مقاصد کار فرما نہیں ہوتےہیں اور دوسرے ممالک کے ماہی گیر ملک کی آبی حدود میں داخل ہونے پر ان کے خلاف کریمنل مقدمہ چلانا کوئی مناسب نہیں ہونے کاعدالت عالیہ نے خیال ظاہر کیا ہے۔

ان سب وجوہات کی بناپر ایران کے 15ماہی گیروں کے خلاف درج کئے گئے کریمنل مقدمے کو مستردکردیاہے۔ منگلورو کے کھیتن بنگیر اور ابھیشیک مارل نامی دونوں وکیلوں کے دعوؤوں کی سماعت کرنے کے بعد عدالت نے ایف آئی آر مسترد کئے جانے کا فیصلہ صادر فرمایا۔ فی الحال ماہی گیر بنگلورو کے پرپن اگرہار جیل میں قید ہیں رہائی کے منتظر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔