منگلورو میں ہنی ٹراپ جال کا پردہ فاش : میاں بیوی سمیت چار گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2021, 6:05 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:18؍جنوری (ایس اؤ نیوز)سوشیل میڈیا کےذریعے حاصل شناسائی سے دوستی بڑھاتے ہوئے گھر کو بلا بھیج کر بلیک میل کرکے رقم اینٹھنے والے ہنی ٹراپ گروہ کا سورتکل پولس نے پردہ فاش کیاہے۔ معاملے کو لے کر دو مرد اور دوعورتوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ہنی ٹراپ جال کے ملزمان کی شناخت ریشما عرف نیما(32)، اقبال محمد عرف اقبال (35)، زین عرف زینت مبین (28)، ناصف عرف عبدالقادر ناصف (34)کے طورپر کی گئی ہے۔ مزید چار پانچ ملزمان جال میں ملوث ہونےکا شبہ ہے ،معاملے کی تفتیش جاری رہنے کی منگلورو پولس کمشنر این ششی کمار نے پریس کانفرنس میں جانکاری دی۔

کیرلا سے تعلق رکھنے والی گرفتار شدہ ملزموں میں سے ریشما اور زینت سوشیل میڈیا سے دوستی بڑھایا کرتی تھیں پھر ان سے قربت حاصل کرنے کے بعد اکیلے پن کا اعتما د دلا کر انہیں گھر بلایا جاتاتھا۔ جو بھی گھر آتا انہیں اقبال اور عبدالقادر ناصف کی مدد سے دھمکا کرحملہ کرنے کے بعد بلیک میل کیا جاتااور رقم اینٹھنےکی جانکاری پولس کمشنر نے دی۔

پولس کمشنر نے بتایا کہ ہنی ٹراپ جال میں پھنسے ایک متاثر نے انہیں تفصیلی جانکاری ، جس کے مطابق متعلقہ جال سے مزید  چارپانچ افراد دھوکہ کھانے کی بات  پتہ چلی ہے۔ اپنی  عزت  کی خاطر کسی نےبھی شکایت نہیں کی تھی ، ملزمین اسی سے فائدہ اٹھاکر اور کئی لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی لئے جو بھی ہنی ٹراپ جال سے دھوکہ کھایا ہے وہ بغیر کسی خوف کے پولس کو جانکاری دیں ، جن کی تفصیل خفیہ رکھتے ہوئے ملزمان کوگرفتارکرکے معصوم افراد کو بچائے جانےکی پولس کمشنر نےاپیل کی۔

گرفتار شدہ ملزمان سے چار موبائیل فون ، اے ٹی ایم کارڈ سمیت پانچ کریڈیٹ کارڈ اور ایک سواری کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ملزم زینت اس کا شوہر اقبال کان کٹلہ علاقے کے فلورینٹائن اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں۔ ملزم ناصف سورنجے کا ہے  فی الحال چوکبیٹو علاقےمیں کرایہ کے گھر میں رہنےکی ششی کمار نے جانکاری دی۔ پریس کانفرنس میں ڈی سی پی ہری رام شنکر، ڈپوٹی پولس کمشنر ونئے گاؤنکر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔