منگلورو: گانجہ سپلائی کے الزام میں تین گرفتار :32لاکھ روپئے سے زائد مالیت کا سامان ضبط
منگلورو:یکم فروری (ایس اؤ نیوز )نیتل پدوؤ نامی مقام پر غیر قانونی طورپر گانجہ سپلائی کرنےو الے تین ملزموں کو پولس نے گرفتار کرتےہوئے ان سے قریب 27لاکھ روپئے مالیت کا گانجہ سمیت کل 32،07،000روپئے مالیت کے سامان ضبط کرلئے ہیں۔
گرفتار شدہ ملزمو ں کی شناخت منجیشور ہوسبیٹو کے مکین ابوبکر صدیق عرف حارث(35)، کمبلے منبران دیہات کے اریکاڑی بیرنٹیکار کے مکین عقیل ایم (25) اور حیدرعلی عرف گاڑی حیدر (39) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزمان سے قریب 27لاکھ روپئے مالیت کا گانجہ، گانجہ سپلائی کے لئے استعمال کی گئی فورڈ کمپنی کی کار وغیرہ ضبط کرلی گئی ہے۔
منگلوروشہری پولس کمشنر این ، ششی کمار، معاون پولس کمشنر (قانون)انشوکمار اور معاون پولس کمشنر (ٹرافک ) دنیش کمار کی رہنمائی میں پولس عملہ نے کارروائی کرتےہوئے ملزمان کو گانجہ سمیت گرفتار کیا ہے۔