منگلورو: 3علاقوں کو ڈپٹی کمشنر نے ’کنٹینمنت زون‘ زمرے سے ہٹادیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2020, 2:42 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو28/اپریل (ایس اونیوز) جنوبی کینرا کی ڈپٹی کمشنر اورڈسٹرکٹ میجسٹریٹ سندھو بی روپیش نے ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے 3علاقوں کو ’کنٹینمنٹ زون‘ کے زمرے سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

جب کووِڈ 19کی وباء عام ہوگئی تھی اور منگلورو میں پوزیٹیو معاملے سامنے آنے لگے تھے تو 17؍اپریل کو نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے بعض مقاما ت کو ’کنٹینمنٹ زونس‘قرار دیا تھا۔اب محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے تازہ صورتحال کی رپورٹ ملنے کے بعدڈی سی نے 27؍اپریل کو نیا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق سولیا تعلقہ میں ’اجاور‘، بنٹوال تعلقہ میں ’ساجیپناڈو‘ اوربیلتنگڈی میں ’جنتا کالونی‘ کے علاقے کو ’کنٹینمنٹ زون‘ کے زمرے سے ہٹادیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 28دنوں میں کوئی نیا پوزیٹیو معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور جتنے بھی ابتدائی اور ثانوی رابطے والے افراد تھے ان سب نے قانون کے مطابق کوارنٹین کی میعاد مکمل کرلی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...