مسافروں کی کمی کی وجہ سے بند ہوگئیں منگلورو دہلی راست فلائٹس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th April 2021, 6:48 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 12/ اپریل (ایس او نیوز)شمالی کینرا، اڈپی اور منگلور ضلع کے مسافروں کے لئے اب منگلورو سے دہلی تک راست فلائٹ سے سفر کرنا ممکن نہیں رہے گا کیونکہ اس روٹ پر یہاں سے راست پروازوں کے لئے مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے انڈیگو ایئر لائنز کے ذیعہ فراہم کی جانے والی یہ سہولت بند کردی گئی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اب اس علاقے کے مسافروں کو دہلی جانے کے لئے بنگلورو یا ممبئی کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

  کچھ عرصہ پہلے اسپائس جیٹ نے بھی منگلورو سے دہلی کے لئے اپنی پروازیں بند کردی تھیں۔    خیال رہے کہ منگلورو سے دہلی کے لئے راست پروازوں کا سلسلہ لاک ڈاون کے بعد شروع کیا گیا تھا اور کچھ ہی دنوں بعد مطلوبہ تعداد میں مسافر نہ ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے پروازیں بند کردی گئی تھیں۔ پھر مسافروں کے اصرار پر یہ سہولت دوبارہ شروع کی گئی تھی۔ جوکہ اب کورونا وباء اور مسافروں کی کمی کا سبب بتاتے ہوئے پھر سے بند کردی گئی ہے۔ اس تعلق سے مسافروں کا خیال یہ ہے کہ اگر انڈیگو ایئر لائنز اپنی  فلائٹس کے اوقات تبدیل کرتے ہوئے اسے رات کے بجائے دن کے اوقات میں چلائیں گے  تو انہیں اچھی خاصی تعداد میں مسافر مل سکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی