منگلورو ایئر پورٹ پرکسٹمز افسران نے کیا 25 لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط؛ ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th June 2019, 12:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو10/جون (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کسٹمز افسران نے دبئی سے آنے والے دو  مسافروں کے پاس سے764.30 گرام  24 کیراٹ سونا برآمد کرلیا اور سونا ضبط کرتے ہوئے ایک  مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ضبط کئے گئے سونے کی مالیت  25.37 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

جس ایک  مسافر کے پاس سے  647 گرام سونا برآمد کیا تھا اُس مسافر کو گرفتار کرکے پرنسپل سنئیرسیول جج کے روبرو پیش کیا گیا، ضبط کئے گئے سونے  کی مالیت 21.48 لاکھ روپیہ لگائی گئی ہے۔ بتا یا گیا ہے کہ  کسٹم حکام نے مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ائیر انڈیا ایکسپریس فلائٹ  IX814  کے ذریعے دبئی سے مینگلور پہنچنے والے ایک مسافر کو روکا اور اُس کی تلاشی لی،  تو اس کے پاس غیر قانونی طور پر چھپاکر رکھا گیا 647گرام وزنی 24کیرٹ سونا 'پاوڈر'   کی شکل میں  بر آمد ہوا جسے مسافر نے اپنے اندرون میں پہنے  کپڑے میں چھپا رکھا تھا۔مسافر کو گرفتار کرنے کے بعد پرنسپال سینئر سول جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطا بق چونکہ گولڈ کی مالیت  20 لاکھ سے زائد تھی، اس لئے  عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اُسے ضمانت پر رہا کیا گیا۔

سنیچر کوسونا اسمگلنگ کرنے کی دوسری کوشش اُس وقت ناکام بنادی گئی جب  کسٹم حکام نے  117.30 گرام 24 کیراٹ سونا  ایک اور مسافر کے پاس سے برآمد کیا جس کی مالیت 3.89 لاکھ روپیہ لگائی گئی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق  مسافر نے  سونے کو اپنی ٹرولی  سوٹ کیس میں  فوئل اسٹریپ  کی شکل میں ایک میٹل کی مدد سے  چپکادیا تھا اور کسٹم حکام کی انکھوں میں دھول جھونک کر  باہر جانے کی فراغ میں تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...