منگلورو: کووِڈ 19اور فرسٹ نیورو لنک۔ 5افراد کی موت۔ کئی افراد متاثر۔ معاملے کی ہورہی ہے تحقیقات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2020, 12:23 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو15/مئی(ایس او نیوز) کووِڈ 19اور منگلورو کے فرسٹ نیورو اسپتال کا لِنک تو بھٹکل والے بھول نہیں سکتے، کیونکہ یہاں سے ہی بھٹکل میں وباء کا دوسرا مرحلہ اس وقت شروع ہوگیا تھا جب ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیس اور عوام پہلا مرحلہ ختم ہونے پر لاک ڈاؤن کی مصیبتیں کم ہونے اور ضلع شمالی کینرا گرین زون میں چلے جانے کی توقع کررہے تھے۔

 اب چونکانے والی بات یہ سامنے آئی ہے کہ فرسٹ نیورو اسپتال میں زیر علاج ایک خاتون کو وائرس لگنے اور پھر اس کی موت واقع ہونے کے بعد کووِڈ سے متاثر ہوکر موت کے منھ میں چلے جانے والے 5افراد کا لِنک فرسٹ نیورو اسپتال سے مل گیا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ جنوبی کینرا ضلع میں 14تاریخ کو کورونا سے جس 80سالہ معمر خاتون کی موت واقع ہوئی ہے اس کا رشتہ بھی فرسٹ نیورو اسپتال سے جاملاہے۔اور بقیہ جو چار اموات ہوئی ہیں وہ تمام خواتین ہیں اوران کا تعلق بھی فرسٹ نیورو سے ہی ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 19اپریل کو 45سالہ خاتون، 23اپریل کو 75سالہ خاتون اور 30اپریل کو 67سالہ خاتون کی موت کووِڈ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ سب بنٹوال تعلقہ کے رہنے والے تھے۔پھر 13مئی کو 58سالہ خاتون اور14مئی کو 80سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی، جو منگلورو میونسپل حدود کی رہنے والی تھیں۔جانچ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ کسی نہ کسی طور پر ان لوگوں کا مرض سے رابطہ منگلورو پڈیل میں واقع فرسٹ نیورو ہاسپٹل میں ہی ہوا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس اسپتال میں ملازمت کرنے والی بنٹوال کی ایک خاتون، شکتی نگر کا رہنے والا ایک 45سالہ شخص،بنٹوال کا 69سالہ ایک شخص،بولور کے ایک ہی گھر کے رہنے والے 62اور51سا ل کے 2مرد، 35سال کی ایک خاتون،11سال کی ایک بچی،بنٹوال کی 16سال کی لڑکی،30سال کا ایک مرد، 60اور70سال کی دو معمر خواتین، کارکلا تعلقہ کی ایک50سالہ خاتون اور اس کا 26سالہ لڑکا، سومیشور پیلار کے قریب رہنے والی 38سالہ خاتون سمیت ضلع جنوبی کینرا کے کم ازکم 35افراد جو کورونا مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور5کی موت واقع ہوچکی ہے،ان کا تعلق نیورو فرسٹ اسپتال سے ہی ہے۔اسی طرح بھٹکل میں دوسرے مرحلے میں وباء کا سلسلہ شروع ہونے کے لئے بھی نیورو فرسٹ سے بنیادی رابطے کی بات سامنے آ چکی ہے۔

 ان حالات کو دیکھتے ہوئے نیورو فرسٹ اسپتال سے کووِڈ لِنک کی تحقیقات کرنے کے لئے جنوبی کینرا ضلع انچارج کوٹا سرینواس پجاری کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعدضلع ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے ماہرڈاکٹروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔پتہ چلاہے کہ اس کمیٹی نے اپنی عبوری رپورٹ دے دی ہے۔ اب قطعی رپورٹ داخل کرنے کے لئے کچھ مہلت طلب کی گئی ہے۔لیکن عوام کے اندر اس بات کو لے کر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ ضلع اور ضلع سے باہر فرسٹ نیورو اسپتال کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر جو مرض پھیلا ہے اس کی پاداش میں اسپتال کے خلاف قانونی کاروائی کرنے میں ضلع انتظامیہ کی ہچکچاہٹ کے اصل اسباب کیا ہیں؟اس سلسلے میں عوام کے اندر کئی شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔