مینگلور: منشیات کے استعمال کے کیس میں میڈیکل کالج سے وابستہ 13 ملزم کو عدالت سے ملی ضمانت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th January 2023, 8:05 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلورو 28/ جنوری (ایس او نیوز) میڈیکل کالجوں سے وابستہ جن ڈاکٹروں اور طلبہ کو سٹی پولیس نے گانجہ نوشی / فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا ان میں سے 13 ملزمین کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج اور این ڈی پی ایس ایکٹ میں گرفتار کیے گئے ملزمین کے لئے خصوصی جج راگھویندرا ایم جوشی نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا  ہے۔

    ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران جج نے کہا کہ طبی پیشہ سے وابستہ ان ملزمین کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائکوٹروپک سبسٹانزس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعہ 27(B) کے تحت فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے ۔ اس لئے وہ ضمانت پر رہا کیے جانے کے حقدار ہیں ۔ جج نے ان 13 ملزموں کو 50 ہزار روپے کے بانڈ پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔ 

    خیال رہے کہ سٹی پولیس نے  گانجہ نوشی / فروشی ریکیٹ کا بھانڈا پھوڑ کرتے ہوئے 11 جنوری سے اب تک طبی پیشہ سے وابستہ 22 ملزمین سمیت کُل 29 ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ زیادہ تر ملزمین م کستوربا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل سے وابستہ اسٹوڈنٹس اور ڈاکٹرس ہیں ۔ میڈیکل پیشہ سے وابستہ تمام 22 ملزمین نے آئی پی سی کی دفعہ 439 کے تحت ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جن میں سے 13 ملزمین کی ضمانت منظور ہوئی ۔ 

    یاد رہے کہ فارنسک ایکسپرٹ مہا بلیشور شیٹی اور سابق سرکاری وکیل منوراج راجیوا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پولیس کے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طبی پیشہ سے وابستہ افراد کو غلط طریقہ سے گانجہ فروشی کا ملزم بنایا گیا ہے جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8 اور 10 کے تحت ناقابل ضمانت جرم ہے ۔  منشیات کے استعمال سے متعلق جانچ کے لئے ان ڈاکٹروں اور میڈیکل طلبہ کی اسکریننگ کی گئی تھی ۔ ان میں سے کچھ ملزمین کا نتیجہ پوزیٹیو نکلا تھا جو کہ ممکنہ طور پر ان کی گانجہ نوشی کی طرف اشارہ تھا ۔ لیکن  فارنسک سائنس لیباریٹری سے ان کے خون، بال اور پیشاب کی تصدیقی جانچ رپورٹ آنے سے قبل ہی انہیں گرفتار کیا گیا ۔ جبکہ ان ملزمین کی منشیات کی لت چھڑانے کے لئے انہیں 'ڈی ایڈکشن سینٹر'  میں بھیجنا چاہیے تھا ، جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 64 A  کے تحت لازمی ہوتا ہے ۔ پولیس کے اس غیر قانونی رویہ کے خلاف ان دونوں نے ہائی کورٹ میں اپیل کرنے اور اس میں معاملہ کی تحقیقات سی بی آئی سے یا پھر ہائی کورٹ کی طرف سے نامزد کمیٹی کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ ہائی کورٹ کے سامنے رکھنے کی بات بھی کہی تھی ۔ 

    چند ملزمین کی طرف سے ضمانت کی عرضی داخل کرنے والے ایڈوکیٹ سُبیّا رائے نے کہا کہ انہوں نے درخواست ضمانت پر بحث کرتے ہوئے تحقیقات کے دوران کی گئی پولیس کی کوتاہی کو اجاگر کیا جس میں یہ بات بھی شامل تھی کہ پولیس نے کچھ ایسے بھی میڈیکوس کو گرفتار کیا تھا جن کی رپورٹ نگیٹیو آئی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : یکم اپریل سے تلپاڈی، گونڈمی اور ہیجماڈی ٹول گیٹ پر بڑھ گئی فیس کی شرح 

تلپاڈی، ہیجماڈی اور گونڈمی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی نویُگ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ یکم اپریل سے ان تینوں ٹول پلازاس پر فیس کی شرح میں اضافہ عمل میں آئے گا ۔

منگلورو : قرضہ کے بوجھ سے پریشان کاروباری نے کی بیوی بچوں سمیت خود کشی 

شہر کی ایک لاڈج میں اپنی بیوی اور دو جڑواں بچیوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کرنے والے میسور کے کاروباری شخص دیویندرا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ قرضہ کے بوجھ سے پریشان تھا اور بیوی بچوں کو سیروتفریح کے بہانے منگلورو میں لانے کے بعد انہیں زہریلا کھانا کھلا کر ہلاک کرتے ہوئے خود کو ...

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

کاروار سے انکولہ تک رشوت خورنظام کے خلاف پدیاترا: رشوت خوری پر قدغن نہیں لگایاگیاتو ظلم وناانصافی میں اضافہ ہوگا: سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے کا خطاب

 سماج کے لئے ناسور بنی بدعنوانی کا  اور رشوت خوری کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔ کاروار انکولہ کے سماجی کارکن مادھو نایک پچھلے کئی برسوں سے یہی کام کررہے ہیں ۔ اور آج ان کی قیادت میں اہتمام کی گئی  پد یاترا کا پیغام ہر جگہ پہنچانے کی سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے نے ...

الیکشن کا اعلان ہوتے ہی کرناٹک میں دَل بدلی کی کوشش کی الزام تراشیاں

کرناٹک اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی ریاست میں دل بدلی کے اندیشے بھی بڑھ گئے ہیں۔یہ صرف اندیشے ہی نہیں بلکہ کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر اس بات کا الزام بھی لگارہی ہیں کہ دوسری پارٹی ان کے ممبران اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

کرناٹک میں انتخابات سے قبل ریزرویشن، ٹیپو سلطان اور حجاب کا مسئلہ

الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے، اس  کے ساتھ ہی  ریاست بھر میں ضابطہ اخلاق بھی لاگو ہوچکا ہے، لیکن اس بار کے انتخابات میں  سیاسی پارٹیوں  کے پاس کیا اہم مدعے ہیں، اُس  پر ایک نظر دوڑانا ضروری ہے۔ روزنامہ سالار کے شکریے کے ساتھ  ذیل میں اُن مدعوں  ...

کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر، اے بی پی-سی ووٹر سروے میں کانگریس کو واضح اکثریت کا اندازہ

کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا آج اعلان ہو گیا۔ اس درمیان اے بی پی-سی ووٹر کے اسپیشل عوامی سروے نے بی جے پی کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ سروے کے مطابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس اوپینین پول میں ...

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ، 13 مئی کو نتائج

  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ انتخابات کے لیے پولنگ ایک مرحلہ میں 10 مئی کو ہوگی، جبکہ 13 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی۔

2Bریزرویشن کیلئے قانونی جنگ کی تیاری میں تیزی، متفقہ طور پر عدالت سے رجوع ہونے سینئر وکیلوں کا مسلم قائدین کو مشورہ

ریاستی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے 2Bریزرویشن کو ختم کر دینے کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہو کر قانونی جنگ شروع کرنے کی تیاریوں نے شدت اختیارکر لی ہے۔