منگلورو: اُروا پولس تھانہ سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹبل معطل : دستاویزات پر غیر قانونی طور پر دستخط لینے کا الزام
منگلورو:25؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کوتاہی برتنے کے الزام میں منگلورو سٹی پولس کمشنر این ششی کمار نے اُروا پولس تھانے کی سب انسپکٹر شری کلا اور ہیڈ کانسٹبل پرمود کو معطل کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جنسی ہراسانی کاشکار ہوئے فرد کے ایک دوست سے غیر قانونی طورپر دستاویزات پر دستخط لینے پر دونوں پولس اہلکاروں کو معطل کیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ یہاں خواتین پولس اسٹیشن میں قانون کی دوطالبات نے لوک آیوکتہ کے خصوصی پبلک پروسیکیوٹر کے ایس این راجیش کے خلاف شکایت درج کرتےہوئے جنسی ہراسانی اور دھمکی دینےکا الزام لگایا تھا۔ وکیل راجیش کے خلاف کیس درج کیا گیا تو راجیش نے الزامات سےانکار کرتےہوئے کہاتھا کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں تھا۔