کیامنگلورو ائیر پورٹ پر بم رکھنے والے آدتیہ راؤ کو بچانے کی کوشش ہورہی ہے؟ گرفتاری کے بعد وزیر داخلہ بسواراج بومئی نے مشتبہ دہشت گرد کو ذہنی معذور قرار دیا 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2020, 8:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23/ جنوری (ایس او نیوز) منگلورو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بم رکھ کر فرار ہونے والے ملزمین آدتیہ راؤ کی خود سپردگی کے ساتھ ہی جہاں اس ائیر پورٹ پر مشتبہ بم رکھے جانے کے معاملے کو سلجھا لیا گیا۔ لیکن انتہائی سیکورٹی کے زمرے میں پہنچ کر بم رکھنے والے اس مشتبہ دہشت گرد کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کرنے کی بجائے ایسا لگتا ہے کہ ریاست کی بی جے پی حکومت اس کو بچانے کے لئے حرکت میں آچکی ہے۔

اس ملزم کی گرفتاری کے بعد ریاستی وزیر داخلہ بسواراج بومئی کا بیان حکومت کی ان مبینہ کوششوں کی طرف واضح اشارہ کرتا ہے۔ جیسے ہی دیر رات آدتیہ راؤ کی خود سپردگی کی خبر پھیلی ائیر پورٹ کے احاطہ میں بم رکھے جانے کے واقعہ کو لے کر میڈیا کے مختلف حلقوں میں جس طرح کی کہانیاں کل تک گڑھی جارہی تھیں وہ ختم ہوگئیں اور دوسری طرف اس ملزم کو ایک بے روز گار اور مظلوم بنا کر پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جیسے ہی اس نے خود سپردگی کی اس کو شہر کی السورگیٹ پولیس نے تحویل میں لیا اور سخت سیکورٹی کے درمیان شہر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جیسے ہی آدتیہ راؤ نے صبح 8بجے کے قریب  ڈی جی پی کے گھر پہنچ کر خودسپردگی کی اس موقع پر اس نے اعتراف کر لیا کہ منگلورو ائیر پورٹ پر اسی نے بم رکھا تھا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ بم کے پر زے اس نے منگلورو کے ایک نجی ہوٹل میں قیام کے دوران جوڑے۔ ایک سیول انجینئر اور ایم بی اے تعلیم یافتہ آدتیہ راؤ کچھ عرصہ قبل بنگلورو ائیر پورٹ میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ایک سال تک جیل جا چکا ہے۔ اس کے گرفتار ہونے کے بعد اس کی سختی سے پوچھ گچھ یقینی بنانے کے لئے پولیس حکام کو سخت ہدایت دینے کی بجائے وزیر داخلہ بسواراج بومئی نے ایسا بیان دیا ہے گویا کہ حکومت اسے بچانے کے لئے کام کررہی ہے۔

بومئی نے کہا کہ انہیں یہ پتہ چلا ہے کہ آدتیہ راؤ ایک ذہنی معذور ہے اور مایوسی کے عالم میں اس نے یہ حرکت کی ہے۔ انہوں نے اپنے طور پر یہاں تک صفائی پیش کرنے کی کوشش کی ہے کہ نوکری نہ ملنے سے پریشان ہو کر اس نے ایسی حرکت کی ہے۔ بومئی کا یہ متنازع بیان اپوزیشن پارٹی کے مختلف قائدین کی طرف سے شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنا۔

 کے پی سی سی صدر دینش گنڈو راؤ نے بومئی کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر بم رکھنے والا آدتیہ راؤ کی بجائے کوئی مسلمان ہوتا تو بی جے پی اور اس کی گود میں کھیلنے والا میڈیا اب تک اس کے پورے خاندان کو دہشت گرد ثابت کرچکے ہوتے اور اس کے تاروں کو آن کی آن میں پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک سے جوڑ دیا جاتا۔ جبکہ آدتیہ راؤ نے گرفتار ہونے کے بعد یہ اعتراف کر لیا ہے کہ ایئر پورٹ پر بم اسی نے رکھا۔ اس کے باوجود ملزم کے تئیں وزیر داخلہ کا جذبہ ہمدردی افسوسانک ہے۔ 

سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ملزم کو بچانے کے لئے حکومت کی کوشش کو مذموم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں حکومت کو گندی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ 

سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے بھی بومئی کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جس طرح دہشت گردی کے معاملات میں دیگر ملزمین کی جانچ کی جاتی ہے اس ملزم کی بھی اسی طرز پر جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ملزم نے اپنا نام آدتیہ راؤ بتایا بی جے پی کی بولتی بند ہوگئی۔ بم رکھنے کے الزام میں اگر کسی مسلمان کو پکڑ لیا جاتا تو بی جے پی اسے بہت بڑی خبر بنادیتی جبکہ صبح سے یہ کوشش ہورہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقہ سے اس خبر سے عوام کی توجہ کو موڑا جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...