منگلورو : ہندوتوا کے نام پربی جے پی لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہے، ایس ڈی پی آئی کو بی جے پی نے تشکیل دیا ہے ۔ اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کا الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th April 2022, 1:51 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 5 / اپریل (ایس او نیوز) اکھل بھارت ہندو مہا سبھا نے الزام لگایا ہے کہ  ہندوتوا کے نام پربی جے پی لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہے  اور  بی جے پی ہندو مخالف پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے ۔ اس بات کا الزام  اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر راجیش پویترن نے لگایا۔

میڈیا میں آئی  رپورٹوں  کے مطابق راجیش پویترن  نے میڈیا سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی ہندو مخالف پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے ۔ ہندو نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات دائر کرکے انہیں جیل بھیج رہی ہے ۔ اور مختلف طریقوں سے اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ راجیش  نے اس بات کا بھی سنگین الزام عائد کیا کہ " بی جے پی نے  سیاسی مفاد کے لئے ایس ڈی پی آئی کو تشکیل دیا ہے ، جبکہ ایس ڈی پی آئی ملک کے تحفظ کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہے ۔ راجیش کے مطابق  مرکز، ریاست اور بلدی سطح پر بی جے پی اقتدار میں ہے ، اس کے باوجود وہ ایس ڈی پی آئی پر پابندی لگانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔"

    پویترن نے دعویٰ کیا کہ " آنے والے دنوں میں ہندوتوا آئیڈیالوجی کی قیمت پر کسی بھی قسم کی مصالحت کے بغیر ہندو مہا سبھا ایک مضبوط سیاسی پارٹی بن کر ابھرے گی ۔ ہندو نوجوان بی جے پی کے نقلی ہندوتوا کو محسوس کرنے کے بعد  ہندو مہا سبھا سے جڑنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ "
    راجیش پویترن نے بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا :" ہندوتوا کے نام پربی جے پی لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہے ۔ وہ ملک میں گئو کشی پر مکمل پابندی لگانے میں بھی ناکام ہوئی ہے ۔ "

    گوڈ سے کے نام پر حلف برداری :    اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کے ریاستی سیکریٹری دھرمیندرا نے کہا کہ " آنے والے دنوں میں ہندو مہا سبھا اقتدار پر آئے گی اور ہم لوگ ناتھو رام گوڈسے کے نام پر حلف برداری کریں گے ۔" دھرمیندرا نے بھی بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایس ڈی پی آئی کی 'بی' ٹیم ہے ۔ اور بلدی اداروں کے انتخابات کے دوران اس نے ایس ڈی پی آئی کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ اور بہت سے مقامات پر جیت کا جشن منایا ہے ۔"

    الال میں ساورکر کے نام پر کالونی :    ہندو مہا سبھا کے ضلع صدر پرمود اوچیل نے کہا کہ الال کے اومبتوکیرے علاقہ میں 20 ایکڑ غیر استعمال شدہ زمین پڑی ہوئی ہے ۔ اس زمین کو 'ویر ساورکر ہندو کالونی' میں تبدیل کیا جائے گا جہاں ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار کثیر منزلہ مکانات تعمیر کرکے غریب اور متوسط درجے کے ہندو خاندانوں کو دئے جائیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔