منگلورو میں سول کنٹراکٹرنے کی کنویں میں کو د کر خود کشی
منگلورو8/ستمبر (ایس او نیوز) اوروا پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے کوٹّارا علاقے میں ایک پچاس سالہ سول کنٹراکٹر نے اپنے گھر کے پچھواڑے میں واقع کنویں میں کودکر خود کشی کرلی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک کا نام جیاکار آلوا ہے۔ گھر والوں کو جیا کار کی خودکشی کی بات سنیچر کی صبح میں اس وقت معلوم ہوئی جب اس کی بیوی نے اپنے شوہر کو گھر سے غائب پایا۔ تلاش کرنے پر گھر کے پچھواڑے میں واقع کنویں میں اس کا لاش دکھائی دی۔ گمان کیا جاتا ہے کہ شاید جمعہ کے دن آدھی رات کو گھر کا پچھلا دروازہ کھول کر جیاکار باہر گیا ہوگا اور کنویں میں چھلانگ لگائی ہوگی۔
بتایاجاتا ہے کہ جیاکار کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ دو بیٹیاں ہیں۔خودکشی کی وجوہات کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔ اوروا پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔