منڈیا : 'آسمانی جھولے' میں پھنسنے سے چمڑی سمیت اکھڑ گئے لڑکی کے بال 

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 12:07 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منڈیا، 31 ؍ جنوری (ایس او نیوز) سری رنگا پٹن میں رنگناتھ سوامی جاترا کے دوران تفریح کے لئے جائینٹ وھیل یا آسمانی جھولے میں بیٹھی ہوئی ایک 14 سالہ لڑکی اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب اس کے سر کے بال وھیل میں پھنس گئے اور تیزی سے گھومتے ہوئے جھولے کی وجہ سے کھوپڑی کی چمڑی سمیت  بال اکھڑ گئے ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کےمطابق رتھ اتسوا کےموقع پر میدان میں لگے جھولے پر مذکورہ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ سوار ہوئی تھی ۔ جب جھولا تیز چل رہا تھا تو حادثاتی طور پر اس کے بال چکر میں پھنس گئے ۔ قریب بیٹھے ہوئے والدین نے پھنسے ہوئے بال نکالنے کی کوشش کی مگر جھولا تیز رفتار تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری کھوپڑی کی چمڑی کے ساتھ ہی بال اکھڑ گئے ۔ اس کی وجہ سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی اور اس کے سر سے بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعہ اسے تعلقہ اسپتال لے جایا گیا اور پھر وہاں سے بہتر علاج  کے لئے میسورو کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
    
اس ضمن میں پولیس نے جائنٹ وھیل کے عملہ سے تعلق رکھنے والے تین مرد اور ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے ۔ سری رنگا پٹن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...