منڈیا : پولیس نے ناکام بنائی سری رنگاپٹن جامع مسجد میں 'ہنومان چالیسہ' کی کوشش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th June 2022, 9:46 PM | ریاستی خبریں |

منڈیا 5 / جون (ایس او نیوز) وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی طرف سے سری رنگا پٹن کی جامع مسجد میں 'ہنومان چالیسہ' پڑھنے کے لئے 'سری رنگا پٹن چلو' کا جو منصوبہ بنایا گیا تھا اسے پولیس نے پوری طرح ناکام بنا دیا ۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق شہر کے 5 کلو میٹر کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے امتناعی احکامات جاری کیے گئے تھے اور کسی کو بھی جامعہ مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے سخت حفاظتی بندوبست کر دیا گیا تھا ۔ اس کے باجود تقریباً 500 سنگھی کارکنان نے سری رنگاپٹن کے مضافات میں واقع کیرنگور بنّیمنٹ کے قریب 'ہنومان چالیسہ' کا جاپ اور بھجن کا پروگرام منعقد کیا ۔ پھر وہاں سے نعرے بازی کرتے ہوئے سری رنگا پٹن شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے نیشنل ہائی وے پر بیریکیڈس لگا کر کاویری ندی کے پُل پر اس جتھے کو روک لیا ۔ 
    امن و امان میں خلل ڈالنے اور مسائل کھڑے کرنے کی جو کوشش سنگھ پریوار نے رچی تھی اس پر قابو پانے کے لئے ضلع انتظامیہ ، تعلقہ انتظامیہ اور پولیس نے جو کارروائی انجام دی ہے اس کی ستائش عوام کی طرف سے ہو رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...