شادیوں کے رجسٹریشن پرالہ آباد ہائی کورٹ نے دیااہم فیصلہ،’لوجہاد‘قانون کوبتایاآئین مخالف

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 11:30 PM | ملکی خبریں |

پریاگراج، 13 جنوری (آئی این ایس انڈیا) الہ آباد ہائی کورٹ نے لو جہاد معاملات کے مابین شادیوں کے رجسٹریشن کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے شادیوں سے پہلے نوٹس شائع کرانے اور اس پر اعتراضات کو غلط مانا ہے۔ عدالت نے اسے آزادی اور رازداری کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عدالت نے خصوصی شادی ایکٹ کی دفعہ 6 اور 7 کو بھی غلط قرار دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ کسی شخص کا بنیادی حق ہے کہ وہ مداخلت کے بغیر شریک حیات کا انتخاب کرے۔اتناہی نہیں عدالت نے ایک اہم فیصلہ دیا کہ جو لوگ شادی کر رہے ہیں اگر وہ اپنی تفصیلات نہیں چاہتے ہیں تو ان کو منظر عام پر نہیں لانا چاہئے۔ایسے لوگوں کے لئے معلومات شائع کرکے لوگوں کے اعتراضات نہیں اٹھائے جائیں گے، تاہم شادی افسر کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ دونوں فریقوں کی شناخت، عمر اور دیگر حقائق کی تصدیق کر ے۔اس کے علاوہ عدالت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا قدم صدیوں پرانا ہے، جو نوجوان نسل کے ساتھ ظلم اور ناانصافی جیسا ہے۔ جسٹس وویک چوہدھری نے یہ تبصرہ ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ میں کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...