چار پہیہ گاڑیوں پر ٹول گیٹ سے گزرنے کے لئے یکم دسمبر سے ’فاسٹیاگ‘ لگوانا لازمی ہوگا۔ اڈپی ضلع ڈی سی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 12:29 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 21/نومبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر جی جگدیشا نے بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری احکام کے مطابق یکم دسمبر سے چارپہیہ گاڑیوں پر ٹول گیٹ سے گزرنے کے لئے ’فاسٹیاگ‘(Fastag) لگوانا ضروری ہوجائے گا، ورنہ ان گاڑیوں سے دوہرا چارج وصول کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہیجماڈی اور ساستھان کے ٹول کے گیٹ پر فاسٹیاگ کا استعمال کرنا لازمی کیا گیا ہے۔

’فاسٹیاگ‘ ایک بار کوڈ ہوتا ہے جو تمام ٹول پلازہ کے علاوہ پرائیویٹ اور نیشنلائزڈ بینکوں میں دستیاب ہے۔ گاڑی کے مالک کے لئے ضروری ہے کہ گاڑی کارجسٹریشن سرٹفکیٹ (آر سی)،آدھار کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس دکھاکر’فاسٹیاگ‘کے لئے اپنی گاڑی رجسٹر کروالے۔ پھر اسے جو بار کوڈ فراہم کیا جائے گا اس کو گاڑی پر چسپاں کردیا جائے۔اس کے بعد جب بھی ایسی گاڑی ٹول پلازہ کے قریب پہنچے گی وہاں لگے ہوئے کیمرے بار کوڈ کواسکیان کریں گے اور گاڑی مالک کے اکاؤنٹ سے ٹول فیس خود بخود منہا ہوجائے گی۔ اس میں 2.5%کیش بیک کی سہولت بھی حاصل رہے گی۔جب گاڑی ٹول گیٹ سے نکل جائے گی توگاڑی مالک کو اس کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی۔آٹو رکشہ اور دو پہیہ گاڑیاں اس قانون سے مستثنیٰ ہیں۔ڈی سی بتایا کہ اس اقدام کی وجہ سے ٹول گیٹ پر ٹریفک جام اور مسافروں اور عملے کے درمیان تکرار کی نوبت کم سے کم ہوجائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔