میٹرو اسٹیشن پر سکیورٹی جانچ کے دوران غائب ہونے والا شخص راجستھان سے کرناٹک خیرات مانگنے کیلئے آیا ہوا ساجد خان ہے

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2019, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو12؍مئی (ایس او  نیوز)گزشتہ دنوں میجسٹک میٹرو اسٹیشن میں سکیورٹی جانچ کے دوران مشتبہ شخص کے اچانک لاپتہ ہوجا نے کی وجہ سے کافی خدشات پیدا ہوچکے تھے اور اس شخص کا سراغ لگانے کیلئے شہر کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار نے خصوصی پولیس ٹیم بھی تشکیل دے رکھی تھی۔ مذکورہ ٹیم کا رروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی۔ پولیس کمشنر کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت راجستھان کے ساجد خان کے طور پر کی گئی ہے۔ جو خیرات مانگنے کیلئے اپنے کنبہ کے ہمراہ شہر پہنچا ہے اور وہ کاٹن پیٹ کی ایک لاڈج میں قیا م کیا ہوا ہے۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ رمضان المبارک میں کرناٹک کے مسلمان سب سے زیادہ خیرات دیا کرتے ہیں اورمساجد کے باہر غرباء میں رقم تقسیم کرتے ہیں۔ ساجد خان نے اس بات کاپتہ لگا کرخیرات مانگنے کیلئے بیوی اور بچوں کے ہمراہ شہر پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 7مئی کی شام میجسٹک میٹرو اسٹیشن پر جب ساجد خان اہم گیٹ کے ذریعہ اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو میٹل ڈیٹکٹر پر سرخ بتیاں سلگ گئیں۔ جس کے بعد بی ایم آر سی ایل کے سکیورٹی اہلکار نے دوبارہ میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعہ آنے کیلئے کہا لیکن وہ ڈر کر وہاں واپس لوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ساجد کے جیب میں 5روپئے کا کوائن اور ہاتھ میں تعویذ باندھ رکھنے کی وجہ سے میٹل ڈیڈکٹر میں ریڈلائٹ آن آف ہوتی رہی اور آواز آئی تھی جس کے بعد وہ ڈر کر وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ساجد کے اچانک غائب ہوجانے سے خدشات پیدا ہوچکے تھے۔ جس کے بعد وہاں نصب خفیہ کیمروں کے فوٹیج کامشاہدہ کیا گیا اوراس شخص کا فوٹو نکال کر عوامی مقامات پر لگائی گئی تھی اور عوام سے اس شخص سے متعلق اطلاع دینے کی گزارش کی گئی تھی۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ کل آر ٹی نگر پولیس نے خصوصی کارروائی کے دوران دنور مین روڈ پر مشتبہ شخص نظر آیا اس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ رمضان میں خیرات مانگنے کے لئے راجستھان سے شہر پہنچا ہے۔ ساجد خان سے کئی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد آر ٹی نگر پولیس نے اپارپیٹ پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اپارپیٹ پولیس ساجد خان سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔