اڈپی : یکطرفہ عشق کا شاخسانہ ۔ خاتون کو چھرا گھونپنے کے بعد عاشق نے کاٹ لیا اپنا گلا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th August 2021, 2:44 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 30/ اگست (ایس او نیوز) سنتے کٹّے پیٹرول بنک کے پاس دن دہاڑے پیش آئے خوفناک واقعہ میں ایک  شخص نے بیچ سڑک پر خاتون کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر اسے زخمی کرنے کے بعد خود اپنا گلا کاٹ لیا ۔ دونوں کو سنگین حالت میں منی پال کے ایک نجی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ امباگل کی رہنے والی ایک خاتون اپنی اسکوٹر  پرکہیں جارہی تھی ۔ اسی گاوں کا ایک دوسرا شخص بھی ساتھ ساتھ دوسرے اسکوٹر پر جارہا تھا ۔ پھر اس نے سنتے کٹے کے پاس اس خاتون کا راستہ روکا اور اس کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا اور اسی وقت اس نے اپنا بھی گلا  کاٹ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔    سمجھا جاتا ہے کہ یہ جان لیوا حملہ اس شخص کے یکطرفہ عشق کا معاملہ ہے ۔  
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔