بھٹکل کے قریب منکی میں زمین کو لے کر ایک شخص کاقتل، بیوی زخمی؛ ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th August 2018, 8:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20/اگست (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی میں زمین کے معاملے کو لے کر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کا قتل کردیا جبکہ اُس کی بیوی جو بیچ بچائو کرنے کی کوشش کررہی تھی،  زخمی ہوگئی، واردات آج پیر دوپہر کو منکی کے  تالمکّی میں  پیش آئی ۔

مرنے والے کی شناخت   مہابلیشور ہالپّا نائک (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملے میں مہابلیشور کی بیوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  زمین کے معاملے کو لے کرمہابلیشور نائک اور اس کے چچازاد بھائی  اُمیش لکشمن نائک کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور آپے سے باہر اُمیش نے مہابلیشور  کے سر پر دھاردار آلے سے حملہ کردیا،  جس سے مہابلیشور بری طرح زخمی ہوکر وہیں  دم توڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران مہابلیشور کی بیوی رما نائک نے جب اُمیش کو حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو اُس کے سر پر بھی چوٹ لگی، جس کے نتیجے میں اُسے ہوناور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

منکی سے ساحل آن لائن کے نمائندے  ذاکر کٹنگری نے بتایا کہ قتل کو لے کر منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے   اُمیش لکشمن نائک (52) کو گرفتار کرلیا گیا  ہے جبکہ  ہوناور سرکل پولس انسپکٹر چلوراج  کی قیادت میں منکی پی ایس آئی میتھو گوڈا معاملے کی جانچ کررہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...