منگلورو: شراب کے نشے میں دھت شوہر نے چاقوگھونپ کر بیوی کو کیا ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2019, 7:07 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو20؍اپریل (ایس او نیوز) ڈیرے بیل کاور کے رہنے والے شرنپّا(۴۵سال) نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر بیوی کے ساتھ جھگڑا کیااور غصے کی حالت میں چاقو گھونپ کر اسے ہلاک کرڈالا۔

شرنپا کے پڑوسیوں کے کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی منجولا(۳۸سال)کے کردار پر شک و شبہے کا اظہار کرتاتھا اور اسی بات کو لے کر اکثر ان دونوں کے درمیان جھگڑے ہواکرتے تھے۔منجولا کے پڑوسی ستیش امین نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے آج صبح صبح شرنپّا کے گھر سے چیخ و پکارسن کر وہ باہر نکلا اورکھڑکی سے جھانکنے پر اس نے دیکھا کہ شرنپاپلنگ پر لیٹی ہوئی اپنی بیوی منجولا پر چاقو سے پے درپے وار کیے جارہا ہے۔اس کے علاوہ شرنپّا چیختے ہوئے کہہ رہاتھا کہ وہ منجولا کو جان سے ہی مارڈالنا چاہتا ہے۔جب ستیش امین نے باہر سے شرنپا کو پکارا تو اس نے اپنے ہاتھ سے چاقو وہیں پھینک کر باہر بھاگ کھڑا ہوا۔ 

سینے اور پیٹ میں گہرے زخموں کی وجہ سے بہت زیادہ خون بہہ گیااور منجولا نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیااور کاورپولیس اسٹیشن میں قتل کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ  کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں   اس کا ...