جوسر مشین، بلیوٹوتھ اسپیکر میں سونا چھپاکر لا رہا ایک شخص دہلی ہوائی اڈے پر گرفتار
نئی دہلی،18نومبر(آئی این ایس انڈیا) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے ایک شخص کوجوسر مشین، بلیوٹوتھ اسپیکرس میں سونا چھپا کر لانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔کسٹم محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی سے آئے ایک مسافر کو جمعرات کو آمد دروازے پر ہی روک لیا گیا۔اس کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد 462 گرام سونے کی دو اشیاء برآمدکی گئی۔اس نے کہا کہ سونے کی قیمت 15.96 لاکھ روپے ہے، اسے ایک جوسر مشین، بلوٹوتھ اسپیکرو میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سونا ضبط کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس نے 1.11 کروڑ روپے کے 3.2 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کرنے اور گزشتہ سات دوروں کے دوران 1.12 کروڑ روپے کا سونا غیر قانونی طریقے سے یہاں لانے کی بات قبول کی ہے۔