حیدرآباد: نابالغ بیٹی کو جنسی ہراسانی کا شکار بنانے پرایک شخص کو 5سال کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2019, 5:55 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کچھ عرصہ قبل شہر میں ایک نہایت بے شرمی کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا تھا آج اس کی آخری فیصلہ سنایا گیا ۔ سائبرآباد پولیس حدود میں ایک آدمی نے اپنی 10سالہ بیٹی کو جنسی ہراسانی کا شکار بنانے کے جرم میں میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ کے فاضل جج نے اس ملزم کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے باپ او ربھائی کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کی ماں پہلے ہی گذر چکی ہے۔

اس آدمی نے گھر میں بیٹی کو تنہا پاکر اسے اپنی حوس کا شکاربناڈالا او رکسی سے اس بارے میں نہ کہنے کی دھمکی دی ہے۔بعد ازاں لڑکی اپنے رشتہ دار کے ہاں رہنے کے لئے چلی گئی۔ 2014ء میں ملزم باپ نے راکھی تہوار کے موقع پر فون کیا او راسے اپنے گھر بلایا پھر اس کے ساتھ گھناؤنی حرکت بھی کی۔ لڑکی نے یہ تمام واقعہ اپنی ٹیچر سے کہی۔ ٹیچر نے اس معاملہ کو پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس اس حوالہ سے ایک کیس درج کرلیا او رمتاثرہ لڑکی کا بیان حاصل کرلیا۔ 23/اگست جمعہ کے روز اس کیس کی آخری سماعت واقع تھی جہاں کورٹ نے اسے پانچ سال کی سزا اور 5,000 روپے چالان عائد کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بابری مسجد ملکیت مقدمہ؛ ڈاکٹرراجیودھون کو دھمکی دینے والے پروفیسرنے مانگی غیر مشروط معافی ؛ راجیو دھون نے عدالت کو بتایا؛ 1528میں شرعی طریقہ سے ہوئی تھی مسجد کی تعمیر

بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی سماعت کاآج27 واں دن تھا جس کے دوران سب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کو چنئی کے پروفیسر شنمگم کی جانب سے بھیجے گئے  دھمکی آمیز خط کے خلاف داخل توہین ...

آسا م میں حاملہ خاتون سمیت تین بہنوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے برطرف کیا جائے: ویمن انڈیا موؤمنٹ 

ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM)نے آسام کے درانگ ضلع کے پولیس چوکی میں حاملہ خاتون اور اس کی بہنوں کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کی شدید مذمت کی ہے۔

حضرت عائشہؓ پر وسیم رضوی کی فلم کے بارے میں دہلی اقلیتی کمیشن کا نوٹس اور پروجکٹ پر مزید کام نہ کرنے عبوری حکم

 میڈیا رپورٹوں اور دہلی کے کچھ باشندوں کی شکایت پر دہلی اقلیتی کمیشن نے شری وسیم رضوی کو ایک نوٹس بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شری  رضوی حضور پاک ﷺ  کی زوجۂ طاہرہ حضرت عائشہؓ کے بارے میں ایک فلم بنارہے ہیں یا بنا چکے ہیں۔ انھوں نے اپنی فلم کا ایک ٹریلر ریلیز کیا ہے اور اس متنازع ...

فرضی پاسپورٹ ویزہ گروہ کا پردہ فاش، آٹھ لوگ گرفتار

دہلی پولس کرائم برانچ کی ٹیم نے فرضی پاسپورٹ ویزہ فراہم کرنے کے نام پر لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کرکے ایجنٹوں سمیت آٹھ لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔