بارش سے راحت مگر عوام کو مصیبت، ایک ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd May 2019, 10:16 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو: یکم مئی (ایس او نیوز) شہر میں شدید گرمی کے بعد کل رات ہوئی بارش نے شہریوں کو سکون اور راحت بخشی ہے- شہر کے چند علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے کئی علاقوں میں ٹرافک پر اثر پڑا اور کئی گھنٹوں تک سڑکیں جام رہیں - مہادیو پورہ وارڈ نمبر 82 گروڈاچار علاقے میں گاؤ شالہ ٹرسٹ کی کمپاؤنڈ کی دیوار کے گرنے سے آندھرا پردیش کا رہنے والا نجی کمپنی ملازم ہلاک ہوگیا- ٹم لیس نامی کمپنی میں ایچ آر کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہے شیو کلاسا ریڈی (35) کل شام کام ختم کر کے گھر لوٹتے وقت فٹ پاتھ پر پیدل جارہا تھا- اس دوران 6فیٹ اونچی اور 400 میٹر لمبی دیوار کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر ریڈی کے سر پر پڑا جس کے نتیجے میں بری طرح زخمی ہوکر اس نے وہیں دم توڑ دیا- پولیس نے ٹرسٹ کے خلاف آیف آئی آر درج کرلی ہے- شہر میں گزشتہ 3دن سے درجہ حرارت کافی زیادہ رہا- کل شام ہوئی موسلادھار بارش نے شہریوں کو تھوڑی راحت پہنچائی ہے- بارش اس وقت شروع ہوئی جب ملازم پیشہ دفاتر سے گھر لوٹ رہے تھے- بارش کی وجہ سے انہیں گھروں کو لوٹنے میں کافی پریشانی اٹھانی پڑی- شہر کی اہم سڑکوں، جنکشنوں، انڈر پاس میں تھوڑی ہی دیر میں کافی پانی جمع ہوگیا جس سے سواریوں کے مالکان کو کافی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا- مہادیوپورہ، شیواجی نگر، شانتی نگر، رچمنڈ ٹاؤن، ملرس گارڈن، شیوانند سرکل، اوکھلی پورم، میجسٹک کے اطراف و اکناف تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی- مذکورہ علاقوں میں 2سے 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے- شہر کی مضافات میں بھی موسلادھار بارش ہوئی- بنگلور ساؤتھ کے سومنہلی میں کل رات 9بجے 68 ملی مٹر بارش ہوئی ہے جس کی تصدیق کے ایس این ڈی ایم سنٹر کے نگران کار نے کی ہے- اس طرح بنرگھٹہ 14، انجناپورہ 14، گٹیگار16.5، ارکیرے 15.5، بیگور 19، کنگلی پورہ 16.5، بہری پور 12، کورمنگلا میں 4.5 ملی میٹر بارش ہوئی ہے- بارش کی وجہ سے بسوں کو بھی آگے بڑھنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا- جس سے مسافروں کو کافی پریشانی ہوئی- میٹرو اسٹیشنوں میں پانی داخل ہوجانے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی ہوئی- ایم جی روڈ، کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھی موسلادھار بارش سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رائل چیلجرز بنگلور (آر سی بی) اور راجستھان رائلیز(آر آر) کے درمیان میچ پر بھی اثر پڑا- 20اوور کا میچ 5اوور میں تبدیل کیا گیا- لیکن آر آر اننگز کے دوران پھر بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرنا پڑا-محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق شہر میں مزید دو دن بارش ہوگی- یاد رہے کہ 18مارچ کو شہر میں ہوئی بارش کی وجہ سے لمبانی گارڈن سے قریب پیدل جارہے کرن (27) کی درخت کی ٹہنی گرنے سے موت ہوگئی تھی-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...