بلاری کےکانا ہوساہلّی میں نامعلوم سواری کی ٹکر میں راہ گیر ہلاک؛ عوام نے ہائی وے پر سے نعش ہٹانےسے کیا انکار ؛ ہائی وے بلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th March 2021, 12:49 PM | ریاستی خبریں |

کانا ہوساہلّی 4 مارچ (ایس او نیوز) ضلع بیلاری کے کانا ہوساہلّی  نیشنل ہائی وے 50 پر جمعرات کو ایک نامعلوم سواری کی ٹکر میں ایک اڈھیڑ عمر کا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت موسٹلگومّی پاپنّا (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ پاپنّا   جمعرات صبح  ہائی وے کراس کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار سواری اس سے ٹکرا کر فرار ہوگئی۔ پاپنّا کی موقع پرہی موت واقع ہوگئی،  مقامی لوگوں کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی  بڑی تعداد میں  جائے وقوع پرجمع ہوگئے اور   نعش کو سڑک پر سے ہٹانے  سے انکار کرتے ہوئے وہیں دھرنے پر بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ  دیہات کے درمیان سے  ہائی وے گذرتی ہے اور روڈکے دوسری طرف ہائی اسکول ہے تو  وہیں  کھیت بھی ہیں ۔  ایسے میں لوگوں کو  اسکول یا کھیت جانے کے لئے ہائی وے کو کراس کرنا ضروری ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں حادثات  کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔ ان لوگوں نے بتایا کہ یہاں عوام کے  گذر کے لئے ہائی وے پر  انڈر پاس تعمیر کرنے کی مانگ کرتےہوئے گذشتہ روز بھی  روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا گیا تھا، ابھی پھر حادثہ پیش آیا ہے اور ایک شخص کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔ احتجاجیوں کا کہنا  تھا کہ جب تک  عوام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ گذرنے کے لئے   نیشنل ہائی وے پر انڈر پاس تعمیر کرکے نہیں دیا جائے گا وہ  روڈ پر سے نہیں ہٹیں گے۔

ہائی وے بلاک کرنے سے سڑک کے دونوں طرف سواریوں کی لائن لگ گئی ۔

اطلاع ملتے ہی تحصیلدار ایس مہابلیشور، کوٹّور پولس انسپکٹر دوڈنّا، کانا ہوساہلّی پی ایس آئی ایچ ناگراج سمیت دیگر اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور عوام سے نعش کو ہٹانے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...