مینگلور کے قریب بنٹوال میں ناریل درخت گرنے سے ایک شخص کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th January 2022, 6:22 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 9 جنوری (ایس او نیوز) سڑک پر سے گذرنے کے دوران ایک شخص اُس وقت ہلاک ہوگیا جب اُس پر ایک ناریل کا درخت گرپڑا۔ واردات مینگلور سے قریب 30 کلو میٹر دور بنٹوال تعلقہ کے شمبورقصبہ میں اتوار 9 جنوری کو پیش آئی۔ مہلوک کی شناخت یتھیراج پجاری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یتھیراج درخت کاٹنے کا ٹھیکہ لیتا تھا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی شخص اپنی زرعی زمین میں ناریل کے درخت کو کاٹ رہا تھا۔ بدقسمتی سے یتھیراج جو اس وقت راستے سے گزر رہا تھا گرتے ہوئے درخت کے نیچے آ گیا۔ اگرچہ اسے فوری طور پر بنٹوال کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن اسے مردہ قرار دیا گیا۔ یاتھیراج کی شادی صرف چار ماہ قبل ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی