بھٹکل میں ایک عمر رسیدہ شخص نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2022, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13 جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل سرپن کٹہ سے آگے  گولی بیلّور نامی مقام پر ایک  عمر  رسیدہ شخص نے  پھانسی لگاکر خودکشی کرلی جس کی شناخت  بومیّا  نارائن نائک (62) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ جمعرات دوپہر قریب بارہ بجے  اس کی نعش یلوڈی کاوور گرام پنچایت حدود کے گولی بیلّور میں واقع کاجو باغ میں  ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ پتہ چلا ہے کہ بومیا محنت مزدوری  کرتا تھا، اس کے چار فرزند ہیں اور چاروں ملازمت کرکے گھر کا خیال رکھتے ہیں، ایسے میں بومیّا  کی  خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے اور پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔